جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس ہو گی یا نہیں یہ پر اسرار کہانی ہے لیکن اس سے پہلے ہی جوتیوں میں دال بٹ رہی ہے،دھماکہ خیز بات کر دی گئی

datetime 25  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے بھائی کی بطو ر ڈپٹی کمشنر سنٹرل کراچی تعیناتی کرا کے پیپلز پارٹی سے اپنا حصہ وصول کرلیا ہے ، اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس ہو گی یا نہیں یہ پر اسرار کہانی ہے لیکن اس سے پہلے ہی جوتیوں میں دال بٹ رہی ہے،25جولائی کا دن پاکستانی قوم کی زندگیوں میں حقیقی تبدیلی کا دن ہے ،عمران خان نے22سال کی

طویل جدوجہد سے سٹیٹس کو کی حامل قوتوں کوشکست دی۔میڈیا کیلئے جاری کئے گئے اپنے ویڈیو بیان میں ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ گزشتہ دنوں مولانا فضل الرحمان اور آصف زرداری کے درمیان ہونے والی ملاقات کا نتیجہ ضیاء الرحمان کی تعیناتی کی ڈپٹی کمشنر سنٹرل کراچی کی صورت میں سامنے آیا ہے ، پوری قوم نے دیکھ لیا ہے کہ پیپلز پارٹی حکومت کے پلیٹ فارم کو اپنے ذاتی مفادات اور ایجنڈے کیلئے استعمال کرتی ہے ۔ مولانا فضل الرحمان ہر دور میں حصہ وصول کرنے کیلئے مشہور ہیں اور انہوںنے اب پیپلز پارٹی سے بھائی کی تعیناتی کی صورت میں اپنا ٹوکن وصول کر لیا ہے ۔ انہوںنے مزیدکہا کہ اپوزیشن کے پاس حکومت کے خلاف تحریک شروع کرنے کیلئے کوئی جواز نہیں اور اس کے لئے زور زبردستی کی جارہی ہے۔اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس ہو گی یا نہیں یہ پر اسرار کہانی ہے البتہ جوتیوں میں دال ضرور بٹ رہی ہے اور آنے والے دنوں ہوشربا انکشافات عوام کے سامنے آئیں گے۔ ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ وزیرا عظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان مثبت سمت میں بڑھ رہا ہے اور اپنی منزل مقصود تک پہنچے گا ،مافیاز کی جانب سے آخری حربے کے طور پر بھرپور مزاحمت جاری ہے لیکن انہیںہر صورت شکست دیں گے۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…