منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

وزیراعظم ،وفاقی وزرا پر اختیارات کے ناجائز استعمال کے ثبوتوں کے باوجود نیب خاموش پیپلز ہارٹی نے پی ٹی آئی کے2 سال دور حکومت کو بیڈگورننس کی بدترین مثال قرار دیدیا

datetime 25  جولائی  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز ہارٹی نے پی ٹی آئی کے کے دو سال دور حکومت کو بیڈگورننس کی بدترین مثال قرار دے دیا۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ چھین لی روٹی روزگار گرا دیا مکان یہ ہے نیا پاکستان ،صدر ہاؤس آرڈیننس فیکٹری بنا دیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ پر حملہ آور ہونے والے پارلیمنٹ کے اندر اور بائر سے پارلیمنٹ کی بے توقیری جاری رکھے ہو ئے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ منتخب کردہ حکومت آئینی انسانی معاشی حقوق غصب کرنے کی حدیں عبور کر رہی ہے ،نالائق کپتان اور نااہل حکومتی ٹیم نے عوام کو کرونا اور زراعت کو ٹڈی دل کے حوالے کردیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ معاشی بدحالی مطلق العنانیت ناقابل برداشت مہنگائی بے روزگاری کے سونامی کے علاوہ کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ انہوںنے کہاکہ گڈ گورننس کے دعویداران کے دور میں حکمران قانون سے بالا اور سیاسی مخالفین انتقام کا نشانہ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومتی چھتری تلے آٹا چینی پٹرول مصنوعی بحران کے زریعے عوام کی جیبوں ہر کھربوں روپے ڈاکہ ڈالنے والے قانون کی گرفت میں نہیں۔ انہوںنے کہاکہ آٹا چینی سبسڈی اجازت دینے کے زمہ دار وزیراعظم اب بھی ’’کمیشن ‘‘بنا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مخالفین کی کردار کشی الزام تراشی بد زبانی بد اخلاقی کو سرکاری سرپرستی میں پروان چڑھایا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ میڈیا کی پیداوار پی ٹی آئی حکومت میں آزادی اظہار کا گلا گھونٹنے کے اقدامات ہورہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی ملکی خزانہ کی کنجیاں آئی ایم ایف کے حوالیکرنے والی آئی ایم ایف ملازمین حکومت ہے، اظہار رائے آزادی پر قدغنوں اور دھونس دباؤ کے ہتھکنڈے استعمال کئے گئے اور کئے جا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم وفاقی وزرا پارٹی عہدیداران پر اختیارات کے ناجائز اور غلط استعمال کے ثبوتوں کے باوجود نیب خاموش تماشائی رہا اور ہے۔ انہوںنے کہاکہ اشرافیہ نمایندہ حکومت اشرافیہ کیلئے ریلیف اور عوام کی تکالیف میں اضافہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومتی مالیاتی شراکتی مافیاز کو فائد ہ پہنچانے کیلئے عوام الناس پر مہنگی گیس بجلی پٹرول بم گرانے کا سلسلہ جاری ہے۔نیر بخاری نے کہاکہ سرکاری حکومتی اختیارات اور وسائل عوامی فلاح ؤ بہبود کی بجائے سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کئے جا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہزاروں شہدا کے وارثین حریت پسند کشمیریوں کو بے سہارا اور بے آسرا کر دیا گیا ہے ،ناکام خارجہ پالیسی سے ملک عالمی سطح پر تنہائی کا شکار اور ہمسایوں سے تعلقات میں سرد مہری ہے،چیرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں آیین کی بالادستی پارلیمنٹ کے وقاراور جمہوریت کی مظبوطی کا کردار جاری رہے گا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…