منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف کی ٹائیگر فورس کنونشن میں شرکت کیلئے احسن اقبال کو خصوصی دعوت

datetime 25  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے نارروال سپورٹس کمپلیکس میں ٹائیگر فورس کنونشن میں شرکت کیلئے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی احسن اقبال کو خصوصی دعوت نامہ بھجوا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مطابق نارروال سپورٹس جمنیزیم میں تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں ،وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار ٹائیگر فورس کنونشن میں شرکت کریں گے،ڈپٹی کمشنر نارووال نے بطور رکن قومی اسمبلی احسن اقبال کو کنونشن میں شرکت کیلئے خصوصی دعوت نامہ بھجوا دیا ہے،ذرائع نے بتایا کہ عوامی نمائنددں کو ٹائیگر فورس کے پروگرامز میں شرکت کی دعوت وزیراعظم کی ہدایت پر دی جا رہی ہے،وزیراعظم آفس نے ضلعی انتظامیہ کو متعلقہ عوامی نمائندوں سے رابطے کی ہدایت کی تھی،کنونشن میں نارروال میں ٹائیگر فورس ایپلیکیشن اور گرین فورس کا اجراء کیا جائیگا ۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ احسن اقبال سے درخواست ہے کہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے تشریف لائیں،احسن اقبال کافی دنوں سے پوچھ رہے تھے ٹائیگر فورس کہاں ہے؟ ٹائیگر فورس آپ کے ہوم گراونڈ پر پہنچ چکی ہے،احسن اقبال آئیں اور اور نوجوانوں کا جوش و جذبہ اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…