جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

حکومت کتنے ہزار میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کرنے جارہی ہے، خوشخبری سنا دی گئی

datetime 24  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بلاول زرداری کے قومی اسمبلی میں تقریر کے بعد کورم کی نشاندھی کر کے بھاگ جانے کو انتہائی شرمناک حرکت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول نے اسمبلی میں محلے کے اس کج رو بچے جیسی حرکت کی جو لوگوں کے گھروں کی گھنٹیاں بجا کر بھاگ جائے۔ وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ مراد سعید بلاول زرداری کی چھیڑ بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ

بلاول اپنی رٹی رٹائی اور لکھی لکھائی تقریر کے جواب میں مراد سعید کی فی البدیہہ تقریر برداشت نہیں کر سکتے۔ مراد سعید کے کھڑے ہوتے ہی بلاول اپنے ہوش و حواس کھو کر اسمبلی فلور سے غائب ہو جاتے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ تمام پارلیمانی جمہوریتوں میں اپوزیشن اپنے تنقید کے حق کو استعمال کرنے کے ساتھ حکومتی بنچوں کی بات بھی سنتی ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ این ٹی آئی انڈیکس کی جانب سے نئے حکومتی ریگولیشنز اور قوانین کے اجراء کے بعد پاکستانی ایٹمی پروگرام کو محفوظ ترین قرار دیا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں ملکی ایٹمی پروگرام کی سکیورٹی میں بتدریج بہتری آ رہی ہے۔ ملک میں ہائیڈل پاور پلانٹس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی موجودہ حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں بھاشا ڈیم، مہمند ڈیم، آزاد پتن ڈیم، داسو ہائیڈل پاور پلانٹ فیز ون، اور تربیلا ڈیم کے ذریعے 10670 میگا واٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کرنے جا رہی ہے۔  فیاض الحسن چوہان نے بلاول زرداری کے قومی اسمبلی میں تقریر کے بعد کورم کی نشاندھی کر کے بھاگ جانے کو انتہائی شرمناک حرکت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول نے اسمبلی میں محلے کے اس کج رو بچے جیسی حرکت کی جو لوگوں کے گھروں کی گھنٹیاں بجا کر بھاگ جائے۔ وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ مراد سعید بلاول زرداری کی چھیڑ بن چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…