جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

زرداری ،بلاول سے ملاقات کا شاخسانہ؟ مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کراچی کے ضلع وسطی کے ڈپٹی کمشنر تعینات، عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑادی گئیں

datetime 24  جولائی  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نوازنے کی انتہاء ، سندھ حکومت نے عدالتی احکامات ہوا میں اڑا دیئے ، وزیراعلی سندھ کے حکم پر مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کو کراچی کے ضلع وسطی کا ڈپٹی کمشنر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیا ء الرحمان کو فرحان غنی کی جگہ ڈی سی سینٹرل لگایا گیا ہے ۔

جبکہ فرحان غنی کا تبادلہ کرکے ایڈیشنل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ تعینات کیا گیا۔میڈیا اطلاعات کے مطابق ضیا ء الرحمان کی تعیناتی عدالتی احکامات کی کھلم کھلا خلاورزی ہے ، سپریم کورٹ کے حکم پر متعدد افسران کو ہٹایا گیا لیکن اسکے باوجود مولانا فضل الرحمان کے بھائی کی تعیناتی ہوئی۔ تعیناتی پر تنقید ہونے شروع ہوئی تو وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر شاہ مولانا فضل الرحمان کی حمایت میں آگئے بھرپور دفاع کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ضیا ء الرحمان کی سندھ میں تعیناتی کوئی جرم نہیں ہے ۔ وہ خیبر پختونخواہ میں کئی انتظامی عہدوں پر فائض رہ چکے ہیں ۔جبکہ کمشنر افغان رفیوجی اور ڈی سی خوشاب کے عہدوں پر وہ فائض رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کے خلاف نیب کی تحقیقات بھی چل رہی ہیں۔ چیئرمین نیب نے ستمبر 2018 میں مولانا کے بھائی ضیاء الرحمان کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی تھی۔چیئرمین نیب جسٹس تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ بتایا جائے کہ ضیاء الرحمان سول سروس کے بغیر بطور کمشنر افغان مہاجرین کیسے تعینات ہوئے اور دو سال تک اس عہدے پر کس طرح برا جمان رہے؟۔ضیا ء الرحمان کی تعیناتی کو مولانا فضل الرحمان کی آصف زرداری اور بلاول بھٹو کیساتھ کچھ دن قبل ہونے والی ملاقات کا نتیجہ کہا جارہا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…