بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

لبیک اللھم لبیک کی صدائوں کو بلند کرنے کا عزم، کرونا کی وباء کے باوجود حج ملتوی نہ ہوا ،خادمین الحرمین شریفین نے پوری امت مسلمہ کا دل جیت لیا

datetime 24  جولائی  2020 |

اسلام آباد (پ ر )خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی امت مسلمہ اور انسانیت کیلئے خدمات قابل قدر ہیں ۔ کرونا کی وباء کے باوجود حج ملتوی نہ کرنا سعودی عرب کی حکومت کا قابل ستائش قدم ہے ، پاکستان سعودی عرب تعلقات لازوال ہیں ، پوری قوم خادم الحرمین الشریفین کی صحت اور سلامتی کیلئے دعا گو ہے ۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل اور تعظیم حرمین شریفین کونسل کی

اپیل پر پاکستان بھر میں علماء و مشائخ نے خادم الحرمین الشریفین کی صحت و سلامتی کیلئے دعا کے موقع پر کہی۔پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی مولانا اسد اللہ فاروق ، مولانا اسید الرحمٰن سعید، مولانا محمد اسلم صدیقی ، مولانا زبیر عابد، مولانا عبدالحکیم اطہر نے لاہور، مولانا طاہر عقیل اعوان ، مولانا ابو بکر صابری نےاسلام آباد، مولانا نعمان حاشر ،مولانا الیاس مسلم نے راولپنڈی ، مولانا محمد رفیق جامی ، مولانا حق نواز خالد، علامہ طاہر الحسن،قاری عصمت اللہ معاویہ ، مولانا امین الحق اشرفی ، مولانا حبیب الرحمٰن عابد نے فیصل آباد، مولانا عبد الکریم ندیم نےخان پور ،علامہ عبد الحق مجاہد،مولانا انوار الحق مجاہد ، شبیر یوسف گجر، مولانا عبد المالک ،آصف نےملتان، مولانا محمد احمد مکی، مولانا محمد اشفاق پتافی، مفتی محمد عمران معاویہ نےمظفر گڑھ،مولانا اسعد زکریا نےکراچی، قاضی مطیع اللہ سعیدی نےگجرات ،مولانا محمد شفیع قاسمی، مولانا حنیف عثمانی نےساہیوال،مولانا عثمان بیگ فاروقی نےشاہکوٹ، پیر اسعدحبیب شاہ جمالی ، مولانامحمد جابرنےڈیرہ غازی خان، مولاناا حسان احمد حسینی نےڈسکہ ، مولانا عبدالرئوف نےبہاولنگر ، مولانا شکیل قاسمی نے اوکاڑہ ، مولانا فہیم الحسن فاروقی نےشیخوپورہ ،مولانا محمد یاسر علوی نےسمندری، مولانا عقیل احمد نقشبندی، مولانا عبد اللہ رشیدی نےقصور ، مولانا منیب الرحمان حیدری نےنارووال، مولانا محمد ایوب صفدر، مولانا محمد زبیر کھٹانہ نےگوجرانوالہ، مولانا ابو بکر حمزہ نےچکوال، مولانا سعد اللہ لدھیانوی نے

ٹوبہ ٹیک سنگھ ، مولانا قاری وقاص سلیمی نےگوجرہ، مفتی محمد عمر فاروق نےخانیوال ، مولانا تنویر احمد نےبہاولپور ،مولانا کلیم اللہ معاویہ نےننکانہ ، مولانا عزیز الرحمن عثمانی نےتلہ گنگ، مولانا عزیز اکبر قاسمی نےراجن پورمیںجمعۃ المبارک کے اجتماعات سے خطاب کیا۔ پاکستان علماء کونسل اور تعظیم حرمین شریفین کونسل کے سربراہ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اجتماع سے خطاب کرتے

ہوئے کہا کہ حج اسلام کا بنیادی رکن ہے ، کرونا کی وباء کی وجہ سے حج پر نہ جانے والے حجاج اللہ کریم کے ہاں اجر کے مستحق ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی حکومت نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی سرپرستی اور ان کے ولی عہد امیر محمد بن سلمان کی قیادت میں حج ملتوی نہ کر کے امت مسلمہ کے دل جیت لیے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شرعی طور پر حج ملتوی کرنے

یا نہ کرنے کا اختیار سعودی عرب کی قیادت کو حاصل ہے لیکن سعودی عرب کی قیادت نے حج کو محدود کر کے لبیک اللھم لبیک کی صدائوں کو بلند کرنے کا عزم کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز امت مسلمہ کے قائد ہیں ان کی اسلام اور مسلمانوں اور انسانیت کیلئے خدمات بے مثال ہیں۔ آج امت مسلمہ شاہ سلمان بن عبد العزیز کی کامل صحت کیلئے دعا گو ہے ہماری دعا ہے کہ اللہ کریم شاہ سلمان بن عبد العزیز کو مکمل صحت عطا فرمائیں تا کہ وہ اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کر سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ شاہ سلمان بن عبد العزیز کا کامیاب آپریشن قابل اطمینان ہے اور ہم سب ان کی صحت کیلئے دعا گو ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…