منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

ملک بھر میں  ٹائیگر فورس ڈے منانے  کی تیاریاں شروع  ہوگئیں 

datetime 24  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) ملک بھر میں  ٹائیگر فورس ڈے منانے  کی تیاریاں شروع  ہوگئیں ، وزیراعظم نے مشاورت کیلئے  معاون خصوصی عثمان ڈار کو بلالیا ، وزیراعظم  آج نوجوانوں کیلئے اہم پیغام بھی ریکارڈ  کروائیں گے ،ملک میں ایک کروڑ پودے لگانے  کیلئے رضا کاروں کے تعاون پر مشاورت بھی ہوگی ۔ ترجمان  وزیراعظم ہائوس کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے

اور عوام میں آگاہی کیلئے   وزیراعظم عمران خان  کی ہدایت پر بنائی جانے والی ٹائیگر  فورس  کی خدمات کے اعتراف میں ملک بھر میں ٹائیگر فورس ڈے  منانے کا فیصلہ کیاگیا ہے اور اس حوالے سے تیاریاں بھی شروع کردی گئی ہیں   وزیراعظم عمران خان اس حوالے سے ایک اہم پیغام نوجوانوں کے نام ریکارڈ کروائیں گے   اس سلسلے میں  وزیراعظم نے مشاورت کیلئے  معاون خصوصی عثمان ڈار کو طلب کرلیا ہے  ان سے ملاقات سے قبل   پنجاب بیورو کریسی کا اہم مشاورتی اجلاس بھی ہوا جس میں  معاونین خصوصی عثمان ڈار, ملک امین اسلم اور چیف سیکرٹری پنجاب  کے علاوہ پنجاب کے تمام کمشنرز اور چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اظفر منصور شامل تھے نے شرکت کی  مشاورتی اجلاس میں  ٹائیگر فورس ڈے  اور شجر کاری مہم کے حوالے سے بات چیت بھی ہوئی  وزیراعظم نے اس حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی  ٹائیگر فورس  ایپلیکشن میں  گرین سیلفی  کا فیچر بھی متعارف کروادیاگیا ہے  اس کے علاوہ  ملک میں  شجر کاری مہم کیلئے  ایک کروڑ پودے لگانے کیلئے بھی رضا کاروں کے تعاون پر مشاورت  ہوئی پودا لگانے والا رضا کار شجری کاری مہم  کی تصاویر اپلوڈ  کرسکے گا  رضا کار نوجوان ایک دن میں ریکارڈ  ایک ملین درخت لگائیں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…