جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

این سی او سی   نے کورونا کے تازہ   اعداد و شمار  جاری کر دیئے

datetime 24  جولائی  2020 |

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 5763 ہو گئی ہے جبکہ 2 لاکھ 70 ہزار 400 افراد متاثر  ہوئے ۔ملک بھر میں کورونا کے دو لاکھ  13 ہزار 175 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے صرف 1209 کیسز رپورٹ ہوئے اور 54 افراد کا انتقال ہوا۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 22 ہزار 408 ٹیسٹ کیے گئے۔  ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 17 لاکھ 99 ہزار 290 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 50 ہزار307 ہو گئی ہے۔سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 15 ہزار 213 ہوگئی،خیبرپختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 32,753 ہو گئی ہے۔ بلوچستان 11,517، اسلام آباد 14,722، آزاد جموں و کشمیر 1,961، گلگت بلتستان 1,896 اور پنجاب میں 91,129 کورونا مریض ہیں۔ پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 100، سندھ میں دو ہزار 60، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 158، اسلام آباد میں 162، بلوچستان میں 136، آزاد کشمیر میں 48 اور گلگت بلتستان میں 45 ہو چکی ہے۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر کے سپتالوں میں 248 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد ایک ہزار859 ہے۔ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ 30 شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…