بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

پاکستان میں کرونا کے 81 فیصد مریض صحتیاب، ایکٹیوکیسز صرف 44 ہزار 854 رہ گئے،کس صوبے یا علاقے میں کرونا کی کیا صورتحال ہے؟ تفصیلی رپورٹ جاری

datetime 24  جولائی  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں کرونا سے صحت یاب ہونیوالوں کی تعداد 2 لاکھ 19 ہزار 783 ہوگئی۔ایکٹیو کیسز کی تعداد 44 ہزار 854 رہ گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق پاکستان میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 70 ہزار 400 ہوگئی ہے جن میں سے 2 لاکھ 19 ہزار 783 صحتیاب ہوکر گھروں کو جاچکے ہیں جس کے بعد ایکٹیو کیسز کی

تعداد 44 ہزار 854 رہ گئی ہے۔پاکستان میں کورونا کیسز میں مسلسل کمی ، 1209نئے کیسز سامنے آئے ، مزید 54افراد چل بسے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 5763ہوگئی ۔ جمعہ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس کے تازہ اعدادوشمار جاری کردئیے کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 1209 کیسز رپورٹ ہوئے ۔ این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد دو لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ اعلامہ کے مطابق کورونا کے متاثرہ مزید 54 مریض جاں بحق ہوئے ۔ این سی او سی کے مطابق کورونا سے اموات کی تعداد 5763 ہوگئی، سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 1 لاکھ 15 ہزار 883 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق پنجاب میں 91423، خیبر پختونخواہ میں 32898، بلوچستان میں تعداد 11523 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں 14766، گلگت میں 1918اور آزاد کشمیر میں 1989 کیسز رپورٹ ہوئے ۔ این سی اوسی کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 22 ہزار سے زائد ٹیسٹ کئے گئے، سندھ میں چوبیس گھنٹوں میں 9804 ٹیسٹ کئے گئے، پنجاب میں 7386، خیبر پختونخوا میں 1977 ٹیسٹ کئے گئے، اسلام آباد میں 2351، بلوچستان میں 76 ، گلگت میں 71 اور آزاد کشمیر میں 341 ٹیسٹ کئے گئے، پنجاب میں کورونا سے سب زیادہ ہلاکتیں ہوئیں ۔ این سی اوسی کے مطابق پنجاب میں کورونا سے اموات کی تعداد 2105 ہوگئی، سندھ میں 2096، خیبر پختونخواہ میں 1169 اموات ریکارڈ ہوئیں ،اسلام آباد میں 162، بلوچستان میں 136، گلگت میں 46 اور آزاد کشمیر میں 49 اموات ریکارڈ ہوئیں ۔این سی اوسی کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں سب سے زیادہ سندھ میں 36 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں، چوبیس گھنٹوں میں پنجاب میں 5 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں، ملک میں کورونا کے 2 لاکھ 19ہزار 783 مریض صحتیا ب ہوگئے ،ایکٹو کیسز کی تعداد 44 ہزار 854 رہ گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…