بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

’’پاکستان کا وہ صوبہ جہاں وائرس ختم ہونے کے قریب‘‘ 2ماہ بعد پاکستانیوں کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری ، بڑا اعلان

datetime 24  جولائی  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کورونا وائرس ختم ہونے کے قریب ہے، صوبے میں گزشتہ روز کورونا کے صرف 5 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ دنیا میں کورونا کے کیسز بڑھ رہے ہیں مگر ہمارے ہاں صورت حال بہت بہتر ہے اور بلوچستان میں کورونا کےکیسز میں مسلسل کمی

آرہی ہے۔لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں مئی اور جون کی نسبت کورونا کیسز میں بہت کمی ہوئی ہے،گزشتہ روزکورونا کے صرف 5 کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ صوبے میں کورونا سے صحت یابی کی شرح بھی80 فیصد تک ہوگئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے 23 اضلاع میں گزشتہ 5 روز کے دوران کورونا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا تاہم عید الاضحیٰ پر کورونا کے پھیلنے کاخطرہ ہے، اس لیے احتیاط ضروری ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…