منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

نیپرا نے کے الیکٹرک کا لائسنس معطل کرنے کاعندیہ دے دیا

datetime 23  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا آباد / کراچی(این این آئی) نیپرا نے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے لائسنس معطل کرنیکاعندیہ بھی دے دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیپرا نے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے، جس میں نیپرا نے کے الیکٹرک کا لائسنس معطل کرنے کاعندیہ دیتے ہوئے کہاکہ 15 روز میں شوکاز نوٹس کا جواب نہ ملا تو سمجھا جائے گا کہ کمپنی کے پاس کوئی جواب نہیں۔

نیپرا نے اپنی چارج شیٹ میں کہا کہ کے الیکٹرک بن قاسم پاور پلانٹ کے لئے 1 لاکھ 20 ہزار ٹن فرنس آئل ذخیرے کا انتظام نہیں کیا، اور پلانٹ سے کم بجلی پیدا کی گئی، مشینوں کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث پلانٹ کئی بار بند رہا، 2017 کے دوران ٹیرف میں پلانٹ کی مرمت کے لئے 25 ارب کی منظوری دی گئی، کے الیکٹرک مناسب مینٹی ننس سے250 میگاواٹ تک اضافی بجلی بنا سکتا تھا تاہم بروقت مرمت نہ ہونے سے کراچی والوں کو بدترین لوڈشیڈنگ کاسامنا کرنا پڑا۔نیپرا نے کہا کہ کے الیکٹرک دسمبر 2019 تک 900 میگاواٹ کا پاورپلانٹ مکمل کرنے میں ناکام رہی، کے الیکٹرک کو اس پاور پلانٹ کی 73 کروڑ ڈالر لاگت بھی صارفین کومنتقل کرنیکی اجازت دی، جون کے لئے 1 ماہ قبل تیل کی حتمی طلب یکم مئی کو بتانا ضروری تھا لیکن عمل نہیں ہوا اور کے الیکٹرک نے پی ایس او کو فرنس آئل کی بروقت ڈیمانڈ نہیں بھیجی، کے الیکٹرک نے سوئی سدرن کے ساتھ گیس فراہمی کا دیرپا معاہدہ نہ کیا، متعدد پاورپلانٹس کو متبادل فیول پر بھی نہیں چلایا گیا، کراچی میں 39 پاور ٹرانسفارمرز پر ذیادہ دباؤ سے غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہوئی۔ نیپرا نے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے لائسنس معطل کرنیکاعندیہ بھی دے دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیپرا نے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے

موضوعات:



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…