ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

گلگت بلتستان جنرل الیکشن سے قبل بڑی پیشرفت، دو اہم سابق وزراء نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا

datetime 23  جولائی  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گلگت بلتستان میں جنرل الیکشن سر پر ہیں اور انتخابی مہم اور جوڑ توڑ کا عمل اپنے عروج پر ہے، ایسے میں تحریک انصاف میں د و سابق اہم وزراء نے شمولیت کا اعلان کر دیا ہے، اعلان کرنے والوں میں سابق وزیر صحت حاجی گلبرخان اور سابق وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حیدر خان شامل ہیں۔ دونوں سابق وزراء نے اسلام آباد میں چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے خصوصی ملاقات کی

اوروزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔اس موقع پر سابق وزیر صحت گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا کہ تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جس نے نظام کی تبدیلی کا عملی پروگرام دیا،تحریک انصاف وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کامیابی سے نظام کی تبدیلی کے پروگرام پر عمل پیرا ہے۔اس موقع پر حیدر خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کرپشن کے خاتمے،عوام کی فلاح وبہبود اورملکی وسائل کی ترقی کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا ویژن متاثرکن ہے،سابق وزیر نے کہاکہ وزیراعظم کے ویژن میں گلگت بلتستان کی عوام کا مستقبل پوشیدہ ہے۔ان دو سابق وزراء کے علاوہ دیامر سے آزاد حیثیت میں گزشتہ الیکشن لڑنے والے عبدالعزیز نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔  تحریک انصاف میں د و سابق اہم وزراء نے شمولیت کا اعلان کر دیا ہے، اعلان کرنے والوں میں سابق وزیر صحت حاجی گلبرخان اور سابق وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حیدر خان شامل ہیں۔ دونوں سابق وزراء نے اسلام آباد میں چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے خصوصی ملاقات کی اوروزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔اس موقع پر سابق وزیر صحت گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا کہ تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جس نے نظام کی تبدیلی کا عملی پروگرام دیا،تحریک انصاف وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کامیابی سے نظام کی تبدیلی کے پروگرام پر عمل پیرا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…