جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

حکومت پنجاب کے دو سال مکمل، تبدیلی صرف بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ تک محدود، صرف وزیر اطلاعات کو کتنی بار تبدیل کیا گیا؟ رپورٹ نے کارکردگی کا پول کھول دیا

datetime 22  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) حکومت پنجاب کے دو سال مکمل، تبدیلی صرف بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ تک محدود رہی، تین بار چیف سیکرٹری، 4بار آئی جی پولیس، تین تین بار لاہور اور ڈی جی خان کے کمشنرز جبکہ 14 دیگر محکموں کے سیکرٹریز کو تین سے آٹھ مرتبہ تبدیل کیا گیا۔ حکومت پنجاب نے اگست 2018 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد ستمبر 2018 اور نومبر2019 کو وسیع پیمانوں پر تبادلوں کے دو راؤنڈ مکمل کر کے

بیوروکریسی میں ہلچل مچا دی تھی۔ میڈیارپور ٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور ان کی کابینہ کو اقتدار سنبھالے دو سال کا عرصہ مکمل ہو چکا ہے۔ حکومت پنجاب نے اگست 2018 کو اقتدار میں آنے پر صوبائی کابینہ تشکیل دی جس کے فوری بعد سول اور پولیس بیوروکریسی میں وسیع پیمانے پر تبادلوں کا پہلا راؤنڈ سمتبر 2018 جبکہ نومبر 2019میں دوسرا راؤنڈ مکمل کر کے بیوروکریسی میں ہلچل مچادی تھی۔ پنجاب کابینہ میں وزیراطلاعات کو تین بار تبدیل کیا گیا لیکن گھوم پھر کر قرعہ فال فیاض الحسن چوہان کے نام ہی نکلا۔ پہلے محکمہ خوراک سمیع الحق چوہدری کے پاس تھا بعد میں سینئر وزیر علیم خان کو وزیرخوراک بنا دیا گیا۔نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد علیم خان اور سبطین خان مستعفیٰ ہوئے لیکن ضمانتیں منظور ہونے کے بعد علیم خان کو سینئروزیر کے ساتھ ساتھ خوراک کا قلم دان سونپا گیا جبکہ سبطین خان کو محکمہ جنگلات مل گیا۔ حال ہی میں صوبائی کابینہ کے وزیر اسد کھوکھر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ موجودہ حکومت نے حلف اٹھانے کے بعد اکبر حسین درانی کو تبدیل کر کے یوسف نسیم کھوکھر کو پہلا چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کیا بعد ازاں یوسف نسیم کھوکھر اور اعظم سلیمان کو تبدیل کر کے جواد رفیق ملک کو چیف سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح پولیس بیوروکریسی میں کلیم امام، طاہر خان، امجد سلیمی اور عارف نواز سمیت چار آئی جی تبدیل کئے گئے

جبکہ ڈاکٹر شعیب کوپانچواں آئی جی پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب نے اپنے دو سالہ اقتدار میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو تین بار تبدیل کیا بالاخر بابر حیات تارڑ کو اس عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے اپنے ضلع ڈیرہ غازی خان اور لاہور کے کمشنرز چار چار بار تبدیل ہوئے۔ اس وقت ساجد ظفر کمشنر ڈیرہ غازی خان جبکہ کمشنر لاہور کا عہدہ تاحال خالی ہے۔ موجودہ حکومت نے محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے سیکرٹری کو آٹھ بار، محکمہ سکول اور آبپاشی کے سیکرٹریز کو سات سات بار، محکمہ سروسز، خوراک، لائیو سٹاک، ماحولیات اور ٹرانسپورٹ کے سیکرٹریز کو پانچ پانچ بار تبدیل گیا جبکہ محکمہ کوآپریٹو، ایکسائز اور بلدیات کے سیکرٹری بھی چار چار بار تبدیل کئے گئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…