جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

علماء کا فتنہ پھیلانے والے مولوی اشرف جلالی کی گرفتاری پر پنجاب حکومت کا شکریہ

datetime 21  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد  (آن لائن)ادارہ جامعۃ القرآن پروگرامز کے ناظم اعلیٰ علامہ سید حسن مجتبیٰ ترمذی ،جامعہ حنفیہ شیرا کوٹ لاہور کے ناظم اعلیٰ اور چیئرمین پاکستان مسلم فرنٹ پیر ضیا المصطفیٰ ،جامعہ طاہر العلوم بچیکی کے ناظم اعلیٰ علامہ ضیاالسلام قمر، کاروان ختم نبوت کے رہنما علامہ عتیق الرحمن ، پاکستان مسلم فرنٹ کے صوبائی سیکر ٹری مولانا عاقب امجد، جامعہ ہجویریہ کے مہتمم قاری محمد خالد ،

حفظ ناموس رسالت کے صوبہ پنچاب کے صدر مولانا عظمت بیگ ، مخدوم امم ٹرسٹ پاکستان کے بانی علامہ حبیب الرحمن جلابی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت پنچاب کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جس نے ملک میں امن قائم کرنے کی کوشش کی اور فتنہ پھیلانے  والے مولوی اشرف جلالی کو گرفتار کیا‘ اس مولوی اشر ف جلالی نے سیدہ پاک کی توہین کر کے کروڑوں مسلمانوں کے دلوں کو بے چین کیا تھا اور علماء حق نے فتویٰ دے کر  اس کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن یہ گستاخی پر اکڑ گیا اور فتنہ کھڑا کر دیا اس کے چند حواریوں نے سوشل میڈیا پر طوفان بد تمیزی برپا کر رکھا تھا ۔ ہم حکومت پاکستان سے اپیل کرتے ہیں اس مولوی اشرف آصف جلالی پر 295C کے تحت مقدمہ درج کر کے اسے ایسی عبرت ناک سزا دی جائے کہ  آئندہ کوئی ایسی ناپاک جسارت کرنے کی کوشش نہ کر سکے‘ اس کی تنظیم اور ادارے پر پابندی لگائی جائے اور اس نے جو دہشت گرد ٹولہ ادارہ کے نام پر بنا رکھا ہے اس کو بھی پکڑا جائے اور ان کی بھی تبلیغی سر گرمیوں پر پابندی لگائی جائے تاکہ پاکستان میں امن بر قرار رہ سکے ‘ ہم تمام سادات علماء کرام مشائخ عظام کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی دن رات کاوش سے مجرم کیفر کرادر تک جا رہا ہے‘ ہم علماء سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ ایک ایسا لائحہ عمل تیار کر کے حکومت کے تعاون سے پاس کروایا جائے کہ کہ کوئی بھی اہل بیت اطہار،

صحابہ کرام ،اور اولیاء کرام کی توہین نہ کر سکے اور اگر کوئی ایسا کرے تو فوراًاس کے خلاف کاراوئی عمل میں لائی جائے ‘ ہم پنچاب اسمبلی ،قومی اسمبلی ، آزاد کشمیر اسمبلی کے تمام حکومتی و اپو زیشن ارکان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے اسمبلیوں میں آواز بلند کر کے اور قرار داد کو منظور کرواکر اپنی غیرت ایمانی کا ثبوت دیا ہم مزید اپیل کرتے ہیں کہ اس مجرم اشرف آصف جلالی کیخلاف جو

قرار دیں منظور کروائی ہیں ان کو عملی جامہ بھی پہنایا جائے اس کے ساتھ گستاخ صحابہ کو بھی سزا دی جائے ‘ تحفظ ناموس رسالت بھی پورے پاکستان میں اپنا نیٹ ورک کے ذریعے علماء کرام سے مشاورت جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ ایسی حکمت عملی واضح کی جائے جو کسی کو بھی ایمان اور ایمان کی جان نبی پاک ﷺ کی ناموس پر حملہ کرنے کی اجازت نہ ہو اور ایسا  سلسلہ جاری رکھا جائے جس سے پاکستان میں امن اور محبت کا درس ملے اور دشمانان اسلام اور دشمنانان پاکستان اپنی ناپاک سازشوں میں کامیاب نہ ہو سکے یہ جمعہ اظہار تشکر کہ طور پر منایا جائے گا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…