جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارتی ٹیم کو یہ کام کرنا ہی ہوگا،کرکٹ آسٹریلیا نے بھارتی بورڈ کے صدر سارو گنگولی کا موقف مسترد کردیا

datetime 21  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلبور ن (این این آئی)کرکٹ آسٹریلیا نے بھارتی بورڈ کے صدر سارو گنگولی کا موقف مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم کے لیے دو ہفتوں کا قرنطینہ  لازم ہوگا۔کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکو نک ہوکیلی  نے آسٹریلوی میڈیا سے ویڈیولنک پر بات کرتے ہوئے کہا کہ

بھارتی کھلاڑیوں کو بائیوسکیور ماحول میں ٹریننگ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ آسٹریلوی سرزمین پر قدم  رکھنے والوں کے لیے جہاز میں سوار ہونے سے پہلے کویڈ ٹیسٹنگ لازم ہے، اس کے بعد یہاں پر 14 روز کے قرنطینہ کے ایس اوپیز طے شدہ ہیں۔نک ہوکیلی نے کہا کہ ہم مہمان ٹیم کے لیے اپنی وزارت ہیلتھ کے حکام کے ساتھ مل کر تمام احتیاطی تدابیر ممکن بنائیں گے، انگلینڈ کے ساوتھمپٹن اور اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر کی طرح  ایڈیلیڈ میں ہوٹل موجود ہے جہاں ٹیم کو ٹھہرایا جاسکتا ہے، اس بات کے امکانات بہت کم ہیں کہ جب بھارتی ٹیم نے آسٹریلیا آنا ہے تو اس وقت تک ٹریول ایڈوائزری میں کچھ تبدیلی ہو۔واضح رہے بھارتی بورڈ کے صدر سارو گنگولی نے کہا تھا کہ دو ہفتوں کے قرنطینہ کے حق میں نہیں، کھلاڑیوں کو کمروں تک محدود کردینا نامناسب ہوگا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…