اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر فواد چوہدری نے آل پارٹی کانفرنس کو حلوہ پارٹی کانفرنس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہت سی ایسی جماعتیں ہیں جن کی عوام میں کوئی ساکھ نہیں، ن لیگ کو نہیں پتہ کہ نواز شریف لیڈر ہے یا شہباز شریف۔ ویڈیو بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ یہ آل پارٹیز کانفرنس نہیں بلکہ حلوہ پارٹی ہے، بہت سی ایسی جماعتیں ہیں جن کی عوام میں کوئی ساکھ نہیں۔ انہوں نے کہاکہ بے نظیر بھٹو کی قیادت میں
پیپلز پارٹی بہت بڑی پارٹی تھی،زرداری صاحب نے بڑی محنت سے سندھ کی پارٹی تک محدود کر دیااور اب بلاول بھٹو پیپلز پارٹی کو اندرون سندھ کی پارٹی بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ کو یہ نہیں پتا کہ نواز شریف لیڈر ہے یا شہباز شریف،ن لیگ کو یہ بھی نہیں پتا کہ اس کے سربراہ مریم نواز ہے خواجہ آصف ہے یا شاہد خاقان عباسی۔ انہوں نے کہاکہ آج ان لوگوں کا اجلاس ہو رہا ہے جو سیاسی حکمت عملی بنانے والے نہیں ،جن کی میٹنگ ہے وہ سیاسی لائحہ عمل کی بجائے چائے پینے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان شاید حلوہ لیکر آل پارٹی کانفرنس میں جائیں،جو اے پی سی حلوے کے اوپر ہوگی بتائیں وہ کتنی مؤثر ہوگی،یہ آل پارٹیز نہیں بلکہ آل پارٹیز حلوہ کانفرنس ہوگی،یہ لوگ آئی کھائیں پیئں اور جائی حکومت کو ان سے کوئی مسئلہ نہیں۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے آل پارٹی کانفرنس کو حلوہ پارٹی کانفرنس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہت سی ایسی جماعتیں ہیں جن کی عوام میں کوئی ساکھ نہیں، ن لیگ کو نہیں پتہ کہ نواز شریف لیڈر ہے یا شہباز شریف۔ ویڈیو بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ یہ آل پارٹیز کانفرنس نہیں بلکہ حلوہ پارٹی ہے، بہت سی ایسی جماعتیں ہیں جن کی عوام میں کوئی ساکھ نہیں۔ انہوں نے کہاکہ بے نظیر بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی بہت بڑی پارٹی تھی،زرداری صاحب نے بڑی محنت سے سندھ کی پارٹی تک محدود کر دیا