ہفتہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2026 

پٹرولنگ اب ڈرون سے ہو گی، اسلام آباد پولیس کو ڈرون دینے کا فیصلہ

datetime 20  جولائی  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاہے کہ پاکستان کا پہلا سول ڈیفنس آر اینڈ ڈی شروع کردیا ہے، دس تھانے ڈیزائن کیے ہیں اسلام آباد پولیس کو ڈرون دے رہے ہیں،گاڑیاں ختم کرکے پٹرولنگ ڈرون سے ہوگی،ڈرونز کے استعمال سے اسٹریٹ کرائم کم ہونگے،اس وقت حکومت مشکل وقت میں حکومت کی وجہ سے ہی ہے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا نہ کوئی قد ہے نہ کچھ اور،آصف زرداری نے

بڑی محنت سے پی پی پی کو چاروں صوبوں سے صرف سندھ کی پارٹی بنایا،قانون کہتا ہے کہ آرٹیکل 62 کے تحت دوہری شہریت والے ممبر قومی اسمبلی تو بن نہیں سکتے آپ کابینہ میں جاکر کیسے بیٹھ گئے،عیدالاضحی 31 جولائی کو ہو گی۔ پیر کو بیٹ رپورٹرز سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان کا پہلا سول ڈیفنس آر اینڈ ڈی شروع کردیا ہے، دس تھانے ڈیزائن کیے ہیں اسلام آباد پولیس کو ڈرون دے رہے ہیں،گاڑیاں ختم کرکے پٹرولنگ ڈرون سے ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ ڈرونز کے استعمال سے اسٹریٹ کرائم کم ہونگے۔ فواد چوہدری نے کہاکہ چھ سو لوگوں کے ساتھ ایگریکلچر سروس کمپنی بنائیں گے، زمین کی ٹیسٹنگ اور ڈرون اسپرے ترجیح ہوگی۔ فواد چوہدری نے کہاکہ یو اے ای اور سعودی عرب کو سرمایہ کاری کی دعوت دے رہے ہیں،پاکستان 2 ارب ڈالر کے الیکٹرو میڈیکل آلات ہر سال درآمد کرتا ہے۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہاکہ ایک ارب ڈالر کے اخراجات ان آلات کی مرمت پر لگتے ہیں، سیالکوٹ، کراچی اور لاہور میں سپیشل اکنامک زونز بنا رہے ہیں،وزارت تجارت سے درآمد ہونے والے آلات کی تفصیلات مانگی ہیں۔اپوزیشن پارٹیز کے حوالے سے فواد چوہدری نے تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت حکومت مشکل وقت میں حکومت کی وجہ سے ہی ہے،پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا نہ کوئی قد ہے نہ کچھ اور۔ فواد چوہدری نے کہاکہ ن لیگ کو یہ بھی نہیں پتہ اْن کو لیڈ کس نے کرنا

ہے،آصف زرداری نے بڑی محنت سے پی پی پی کو چاروں صوبوں سے صرف سندھ کی پارٹی بنایا،اب بلاول صاحب اس کو صرف اندرون سندھ کی پارٹی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ شہریوں کی دہری شہریت کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہاکہ قانون کہتا ہے کہ آرٹیکل 62 کے تحت آپ ممبر قومی اسمبلی تو بن نہیں سکتے آپ کابینہ میں جاکر کیسے بیٹھ گئے۔ انہوں نے کہاکہ عیدالاضحی 31 جولائی کو ہو گی۔ فواد چوہدری نے کہاکہ الیکٹرک وہیکل پالیسی کو منظور کروانے میں ایک سال لگ گیا،

الیکٹرانکس کے اسٹنڈرڈز کابینہ کے اگلے اجلاس میں پیش کیے جائینگے،پہلا سپیس مشن کورونا کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگیا،سپورٹس ٹیکنالوجی پر کام کرنے پی سی بی سے معاہدے کررہے ہیں،چونسٹھ لاکھ ماسک ایک ماہ میں بنائے گئے،ایک ماہ کے اندر ڈھائی سو وینٹی لیٹرز بنا رہے ہیں،جہلم، اسلام آباد، ہری پور، کراچی لاہور میں سائنس ٹیکنالوجی پارکس بنا رہے ہیں،پی ٹی وی کے پاس بزنس پلان کوئی نہیں، لیکن فیس بڑھا دی،پی ٹی وی فیس بڑھانے کی منظوری کابینہ نہیں دے سکتی،ارشد خان چوتھی بار پی ٹی وی میں لگے ہوئے ہیں،پچیس سو بندے ارشد خان نے بھرتی کیے گئے،میں نے کابینہ میں تحفظات سے آگاہ کردیا۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…