بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

بھاشا ڈیم پر کام کے آغاز کے بعد کالا باغ ڈیم بارے بھی وزیراعظم عمران خان سے بڑی امید لگا لی گئی، اہم مطالبہ کر دیا گیا

datetime 19  جولائی  2020 |

راولپنڈی(این این آئی)خاکسار تحریک پاکستان کے قائد محمد نثار خا ن نے کہا ہے کہ کثیر ا لمقاصد بھاشا ڈ یم پر تعمیراتی کام جس کا افتتاح وزیر اعظم پاکستان عمران نیازی نے کیا معیشت کی ترقی کا پیش خیمہ ہوگا – انہوں نے کہا کہ یہ امر تمام پاکستانیوںکے لیے باعث اطمینان ہے کہ اس منصوبے میں ایف ڈبلیو او کے ساتھ ایک چینی کمپنی کو بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ اس پر عمل درآمد سیکورٹی تحفظا ت و تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جا سکے –

انہوں نے یہ بات خاکساروں کے ایک اجلاس کے موقع پر کہی جس میں سالار ضلع اے کے شیخ ، سالار شہر محمد سلیم ، آغا جاوید صدیقی ، خالش محمود، یاور صدیقی ، ثناء اللہ اختر ، عبید ملک ، عامر میر ، منیر بھٹی ، مسعود کیانی ، عامر حفیظ ، شاہد بھٹی ، اختر قریشی ، احتشام االحق بھٹی و دیگر سا لار شریک تھے- ڈیم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیر ا عظم پاکستا ن کے اس اعلان کے حوالے سے کہ مشکل فیصلے کرنے والی قومیں ہی ترقی کرتی ہیںمحمد نثار خان نے کہا کہ یہ اعلان ان کے وطن عزیر میں تعمیر اتی سرگرمیوں کے بارے میں عزم کا ا اظہار ہوتا ہے اور عوام الناس بجا طور پر ان سے توقع رکھتے ہیںوہ قوم کے رہنمأئوں کے اتفاق رائے سے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا بھی جلد اعلان کرینگے جس کی تعمیرعرصہ سے التوا میں ہے -انہوں نے کہا کہ پاکستان میںبڑے و چھوٹے ڈیموں کی اشد ضرورت ہے تاکہ قدرتی آفات جیسے خشک سالی ، سیلا بوں یا دشمنوں کی آبی جارحیت جیسے موقعوں پر ملک کو نقصانات سے محفوظ کیا جا سکے -انہوں نے کہا کہ اس امر کی قوی امید ہے کہ وہ مذکورہ منصوبے سے متعلق جلد قوم کو خوش خبری سنائیں گے ۔  محمد نثار خا ن نے کہا ہے کہ کثیر ا لمقاصد بھاشا ڈ یم پر تعمیراتی کام جس کا افتتاح وزیر اعظم پاکستان عمران نیازی نے کیا معیشت کی ترقی کا پیش خیمہ ہوگا



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…