لاہور( این این آئی )پنجاب حکومت نے دریائے راوی کنارے نیا شہر بسانے کے لئے اوورسیز پاکستانیوں سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے ، منصوبے میں زیادہ تر سرمایہ کاری اوورسیز پاکستانیوں سے کروانے کیلئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ لاہور میں راوی کنارے نیا شہر بسانے کے منصوبے کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بڑی سرمایہ کاری
کیلئے پرامید ہیں۔اس ضمن میں ابتدائی رابطوں میں حوصلہ افزا ردعمل سامنے آیا ہے، منصوبے میں زیادہ تر سرمایہ کاری اوورسیز پاکستانی کریں گے، حکومت نے پنجاب اسمبلی سے جلد راوی ریور فرنٹ اتھارٹی کا آرڈیننس منظور کروانے کا فیصلہ کیا ہے، آرڈیننس پنجاب اسمبلی میں پیش کرکے خصوصی کے سپرد کیا جا چکا ہے، پنجاب اسمبلی کے رواں اجلاس میں ہی حتمی قانون سازی منظور کروالی جائے گی۔