جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

ادویات کی قیمتوں، ٹی وی فیس میں اضافہ واپس لیں ،اے این پی کا اضافے کو شرمناک اور افسوسناک قرار دیتے ہوئے دھماکہ دار مطالبہ

datetime 18  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی نے ادویات کی قیمتوں اور ٹی وی فیس میں اضافہ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ دونوں فیصلوں کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔ صوبائی ترجمان ثمرہارون بلور کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وبائی صورتحال میں ادویات کی قیمتوں میں 10فیصد تک اضافے کی منظوری شرمناک اور افسوسناک ہے۔ایسے حالات میں جہاں ہر طرف لوگ وبائی صورتحال کا شکار ہیں،

دیگر ممالک میں عوام کو ریلیف فراہم کیا جارہا ہے جبکہ پاکستان میں عوام کو لوٹنے کا سلسلہ اس وبائی صورتحال میں تیز تر کردیا گیا ہے اور دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹا جارہا ہے۔ ثمرہارون بلور نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں پہلے سے ہی 200فیصد تک کا اضافہ کیا جاچکا ہے اور اس اضافے کے نتیجے میں کپتان کے ٹیم کا ایک رکن بھی ہٹایا گیا لیکن کوئی انکوائری ہوئی نہ ہی کوئی سزا۔ حکومتی وزراء کو فائدہ پہنچانے کیلئے ادویات میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی بل میں 35روپے ٹی وی فیس بھی 100روپے تک بڑھادی گئی ہے جو غریب عوام پر ایک اور بم گرانے کے مترادف ہے۔ وفاقی کابینہ میں بیٹھے افراد اپنی جیبیں گرم کرنے کیلئے مختلف طریقے اپنا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کو عوامی مسائل کا ادراک ہی نہیں، انہیں صرف عوام کو لوٹنے کے طریقے معلوم ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی نے ادویات کی قیمتوں اور ٹی وی فیس میں اضافہ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ دونوں فیصلوں کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔ صوبائی ترجمان ثمرہارون بلور کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وبائی صورتحال میں ادویات کی قیمتوں میں 10فیصد تک اضافے کی منظوری شرمناک اور افسوسناک ہے۔ایسے حالات میں جہاں ہر طرف لوگ وبائی صورتحال کا شکار ہیں، دیگر ممالک میں عوام کو ریلیف فراہم کیا جارہا ہے جبکہ پاکستان میں عوام کو لوٹنے کا سلسلہ اس وبائی صورتحال میں تیز تر کردیا گیا ہے

موضوعات:



کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…