بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

عالمی نقشہ سے فلسطینی ریاست غائب،انشاء اللہ دشمن مٹ جائیں گے فلسطین اور کشمیر کے نقشے نہیں مٹ سکتے، ق لیگ کا دبنگ اعلان

datetime 18  جولائی  2020 |

لاہور(این این آئی ) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چودھری مونس الٰہی ایم این اے نے گوگل اور ایپل کے عالمی نقشہ سے فلسطین ریاست کو غائب کرنے کے اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ فلسطین اور کشمیر کے نقشے ہمارے دل و دماغ میں نقش ہیں، انشاء اللہ دشمن مٹ جائیں گے لیکن یہ نقشے کسی صورت اور کبھی نہیں مٹیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نقشے مٹانے سے کیا سچائی مٹ سکتی ہے؟ کبھی نہیں، ہم فلسطین ریاست

اور کشمیر اور کشمیر کے بغیر عالمی نقشوں کو مسترد کرتے ہیں، نقشے مٹانے سے حقیقت کو نہیں مٹایا جا سکتا۔ مونس الٰہی کا یہ بھی کہنا تھا کہ فلسطینیوں نے اسرائیل اور کشمیری عوام نے بھارت کے چنگل سے اپنی اپنی آزادی اور خودمختاری کیلئے جو قربانیاں دی ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں، مادرِوطن کیلئے قربانیاں دینے والوں کے جذبہ کو کوئی بھی ظلم و ستم اور سازش سے ختم نہیں کر سکتا اور انشاء اللہ ان کی جدوجہد رنگ لا کر رہے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…