بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

پاکستان میں موجود عمانی ویزہ ہولڈرز کو عمان واپسی کی اجازت مل گئی،مملکت کی جانب سے واپسی کا آسان طریقہ بتا دیا گیا

datetime 18  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسقط (مانیٹرنگ ڈیسک) عمان حکومت کی طرف سے تارکین وطن کے لئے اچھی خبر، عمان نے ان عمانی ویزہ ہولڈرز کو جو کورونا وباء کی وجہ سے دوسرے ممالک میں پھنس گئے تھے انہیں خوشخبری سنا دی ہے۔ یہ ویزہ ہولڈر اب عمان واپس جا سکتے ہیں، عمانی حکومت کا کہنا ہے کہ واپس آنے والے خواہش مندوں کو انٹری پرمٹ کے لیے اپلائی کرنا ہو گا جس کے اجراء کے بعد وہ عمان واپس آ سکیں گے۔

واپسی کے خواہشمندوں سے کہا گیا ہے کہ وہ منسٹری آف فارن افیئرزکے قونصلر ڈیپارٹمنٹ کو ای میل بھیجیں گے جو کہ [email protected]ہے۔کہا گیا ہے کہ درخواست گزارکو اس ای میل میں اپنا رہائشی اسٹیٹس، عمان فوری واپسی کی ٹھوس وجوہات درج کرنا ہوں گی اور موجودہ صورت حال کے باعث پیش آنے والی ذاتی، سماجی اور مالی مشکلات کے بارے میں بھی بتانا ہو گا۔درخواست منظور ہو جانے کی صورت میں عمان واپس آنے کی اجازت دے دی جائے گی اور انہیں واپس لانے کے لئے خصوصی پروازیں بھیجی جائیں گی۔عمان میں موجود پاکستان ایمبیسی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عمان میں واپسی کے لیے انٹری پرمٹ دینے کا اختیار صرف عمان حکومت کو حاصل ہے۔ کہا گیا ہے کہ واپس جانے کے خواہش مند کمپنی مالکان اور کاروباری حضرات عمان حکومت کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عملدرآمد کریں۔ عمان حکومت کی طرف سے تارکین وطن کے لئے اچھی خبر، عمان نے ان عمانی ویزہ ہولڈرز کو جو کورونا وباء کی وجہ سے دوسرے ممالک میں پھنس گئے تھے انہیں خوشخبری سنا دی ہے۔ یہ ویزہ ہولڈر اب عمان واپس جا سکتے ہیں، عمانی حکومت کا کہنا ہے کہ واپس آنے والے خواہش مندوں کو انٹری پرمٹ کے لیے اپلائی کرنا ہو گا جس کے اجراء کے بعد وہ عمان واپس آ سکیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…