جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

اپوزیشن سے ذاتی عناد اور دہشتگردی میں ملوث کلبھوشن کو آزاد کرانے کے جتن اور بھاشن سوالیہ نشان ہیں، صدارتی آرڈیننس کو مودی کی سہولت کاری قرار دیدیا گیا

datetime 18  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ صدارتی آرڈیننس پی ٹی آئی حکومت کا بھارتی جاسوس کیلئے جزبہ خیر سگالی اور مودی کی سہولت کاری ہے۔ ایک بیان میں سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہاکہ اپوزیشن سے ذاتی عناد اور دہشتگردی میں ملوث کلبھوشن کو آزاد کرانے کے جتن اور بھاشن سوالیہ نشان ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ کے حصہ ایوان صدر کے ذریعے

بے توقیر کیا جارہا ہے،ہر شعبہ کی تنزلی کے زمہ دار حکمران ملک دشمن کی مددگاری سے عوامی غیض و غضب کو دعوت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی سرپرستی میں مافیاز طاقتور ہو کر بحران در بحران کا سلسلہ دراز کرتے چلے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گندم میں خود کفیل ملک میں گندم بحران جنم لینا بیڈ گورنس سے عبارت ہے۔ انہوں نے کہاکہ نا اہل حکمرانوں نیپاکستان کی شناخت قومی ایئر لائن کی ساکھ کو عالمی سطح پر نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی دعوؤں کے باوجود کراچی میں پندرہ گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کے ددرناک عزاب سے دوچار ہیں۔ نیئر حسین بخاری نے کہاکہ پٹرول گیس بجلی اشیاء خردونوش ادویات کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ مہنگائی کا سونامی ہے۔نیر بخاری نے کہاکہ قصائی اور جیب کترا سوچ حکومت نے عوام کو سولی پر لٹکانے میں کوئی کمی نہیں چھوڑی،کسی طالع آزما نے اٹھارویں ترمیم کو چھیڑا تو پیپلزپارٹی شدید مزاحمت کرے گی۔ نیئر بخاری نے کہاکہ کم ظرفوں نے خورشید شاہ کو بغیر فرد جرم گرفتار کرکے حلقہ کی نمائندگی سے محروم رکھا ہوا ہے،قوم مسائل کے حل کیلئے بلاول بھٹو کی طرف دیکھ رہی ہے۔ نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ صدارتی آرڈیننس پی ٹی آئی حکومت کا بھارتی جاسوس کیلئے جزبہ خیر سگالی اور مودی کی سہولت کاری ہے۔ ایک بیان میں سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہاکہ اپوزیشن سے ذاتی عناد اور دہشتگردی میں ملوث کلبھوشن کو آزاد کرانے کے جتن اور بھاشن سوالیہ نشان ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ کے حصہ ایوان صدر کے ذریعے بے توقیر کیا جارہا ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…