بدھ‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2026 

امام مسجد کرنٹ لگنے سے جاں بحق، بیٹا بھی صدمے سے دم توڑ گیا

datetime 18  جولائی  2020 |

اوکاڑہ( آن لائن ) اوکاڑہ میں امام مسجد کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئے،جواں سال بیٹابابرباپ کو دیکھتے ہی صدمے سے چل بسا۔تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں امام مسجد کرنٹ لگنے سے انتقال کرگئے۔بتایا گیا ہے کہ امام مسجد کو گھر کے

دروازے سے کرنٹ لگا۔جب کہ ان کا بیٹا بھی صدمے سے دم توڑ گیا۔اس حوالے سے مزید تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ اوکاڑہ کے نواحی موضع ٹھٹھہ چاکر کے امام مسجد مقبول مسجد سے نماز پڑھ کر گھر واپس آرہے تھے کہ گھر کے مین گیٹ سے کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہو گئے۔باپ کی اچانک وفات پر صدمے سے دوچار بیٹا بابر بھی جاں بحق ہو گیا جس کے بعد گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔پورا گاؤں امام مسجد اور ان کے بیٹے کی اچانک موت پر سوگوار اور غم زدہ ہوگیا ہے۔لوگوں کو کہنا ہے کہ اس بات پر یقین کرنا مشکل ہوگیا ہے کہ چند ہی لمحوں میں باپ بیٹا اس دنیا سے رخصت ہوں گے۔اہل علاقہ کی جانب سے دونوں کے بلند درجات کے لئے دعا کی جا رہی ہے۔دوسری جانب ڈیرہ مراد جمالی کے رہائشی دو سگے بھائی امجد علی منگریو، اور بخشا خان کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئے۔ ایک بھائی بجلی کو نے کرنٹ دی تو دوسرے بھائی نے ان کو بچانے کی کوشش کی لیکن دونوں کو بجلی نے پکڑ لیا اور دونوں بھائی موقع پر جاں بحق ہو گئے۔دونوں بھائیوں کی موت ہونے کے بعد گھر میں کہرام مچ گیا ، ان کی نماز جنازہ میں سیا سی سماجی رہنمائوں نے شرکت کی اور انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔علاوہ ازیں گلشن راوی مون مارکیٹ میں کرنٹ لگنے سے 12 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا پولیس نے متوفی زین کی نعش قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے بھیج دی ہے۔ پولیس کے مطابق زین گھر سے پارک میں کھیلنے کے لئے جا رہا تھا کہ مون مارکیٹ کے قریب پارک کے گیٹ کے ساتھ ایک ڈیپ فریز پڑا تھا 12 سالہ زین نے گزرتے ہوئے جیسے ہی اسے چھوا تو اس میں کرنٹ آنے کی وجہ سے زین موقع پر ہی دم توڑ گیا پولیس نے ڈیپ فریز مالک کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…