اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی محتسب کے فیصلہ کے خلاف اپیل نمٹاتے ہوئے قومی ویٹ لفٹرز حافظ ظفر اقبال، خضر حیات اور شجاع الدین ملک پر لگائی گئی تاحیات پابندی ختم کر دی ہے۔ وفاقی محتسب نے پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کی شکایت پر ویٹ لفٹرز حافظ ظفر اقبال، خضر حیات اور شجاع الدین ملک پرپابندی سے متعلق کیس 11 دسمبر 2019ء کو بند کر دیا تھا۔ واضح رہے کہ
4جنوری 2016ء میں ویٹ لفٹرز حافظ ظفر اقبال، خضر حیات، شجاع الدین ملک اور دیگر 9 کے خلاف متوازی فیڈریشن بنانے کے باعث پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے ان پر تاحیات پابندی عائد کی تھی۔ شکایت کنندگان نے پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے فیصلہ کے خلاف وفاقی محتسب میں درخواست دائر کی تھی۔ وفاقی محتسب نے 11 دسمبر 2019ء کو وفاقی محتسب (انویسٹی گیشن اور شکایات نمٹانے) قانون 2013ء کے تحت اس مقدمہ کو بند کر دیا اور کہا کہ یہ 2015-16ء کا معاملہ ہے۔ وفاقی محتسب کے اس فیصلہ کے خلاف ویٹ لفٹرز حافظ ظفر اقبال، خضر حیات اور شجاع الدین ملک نے صدر مملکت کو30 دسمبر2019 کواپیل کی۔ صدر مملکت نے وفاقی محتسب کے شکایت کو بند کرنے کے فیصلہ میں ترمیم کرتے ہوئے پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کی جانب سے لگائی گئی پابندی کو ختم کرنے کا حکم دے کر شکایت نمٹا دی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی محتسب کے فیصلہ کے خلاف اپیل نمٹاتے ہوئے قومی ویٹ لفٹرز حافظ ظفر اقبال، خضر حیات اور شجاع الدین ملک پر لگائی گئی تاحیات پابندی ختم کر دی ہے۔ وفاقی محتسب نے پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کی شکایت پر ویٹ لفٹرز حافظ ظفر اقبال، خضر حیات اور شجاع الدین ملک پرپابندی سے متعلق کیس 11 دسمبر 2019ء کو بند کر دیا تھا۔ 4جنوری 2016ء میں ویٹ لفٹرز حافظ ظفر اقبال، خضر حیات، شجاع الدین ملک اور دیگر 9 کے خلاف متوازی فیڈریشن بنانے کے باعث پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے ان پر تاحیات پابندی عائد کی تھی۔