اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

ایف بی آر کو 50 ملین تک کے تمام انکم ٹیکس ری فنڈ کے اجراء کی ہدایت کر دی گئی

datetime 17  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد(آ ن لائن )مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت معیشت کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ایف بی آر کو 50 ملین تک کے تمام انکم ٹیکس ری فنڈ کے اجراء کی ہدایت کی گئی ۔اس موقع پر مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہناتھاکہ آئندہ چند ماہ کے اندر ری فنڈز کلئیر کرکے بقیہ ری فنڈز بارے حکمت عملی وضع کی جائے۔تمام ری فنڈز نئے یا پرانے بغیر کسی حجت کے کلئیر کرنے کی پالیسی پر عمل کیا جائے۔

گذشتہ سال 140 ارب کے ری فنڈز جاری کئے گئے۔ری فنڈز کی مد میں آئندہ دو ہفتوں میں 40 ارب روپے تک کے ری فنڈ جاری ہوں گے۔اجلاس میں گیس اور پاور سیکٹر میں سبسڈی اور زیرو ریٹڈ برآمدی شعبے کے امور پر بھی غور آئے ۔ گیس اور پاور سیکٹر کیلئے 20 ارب کی سبسڈی کیلئے الگ سے اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ۔اجلاس میں وزراء￿ انرجی، صنعت، مشیران تجارت، پیٹرولیم، چیئرمین ایف بی آر نے شرکت کی ۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…