لاہور( آن لائن) مسلم لیگ ن کے باغی اراکین اسمبلی نے عمران خان کونوازشریف سے جبکہ سردارعثمان بزدار کو شہباز شریف سے بہتر لیڈر قرار دیدیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ کے باغی اراکین اسمبلی کھل کر میدان میں آگئے اور عمران خان کونوازشریف سے بہتر لیڈر قرار دے دیا، مسلم لیگ ن کے رہنما نشاط ڈاہا نے کہا کہ عمران خان نواز شریف سے زیادہ محنتی ہیں، میرا تعلق ابھی ن لیگ سے ہی ہے تاہم میں اس بات کا اقرار کرتا ہو ں کہ عمران خان محنتی اور
ایماندار شخص ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ سردارعثمان بزدار بھی شہباز شریف سے بہتر وزیر اعلیٰ ہیں، فیصلہ نہیں کیاکہ آئندہ الیکشن کس جماعت سے لڑوں گا مگر جو سچ ہے اس کو بیان کرنا چاہیے۔ دوسری جا نب مسلم لیگ ن کے رہنما اشرف انصاری نے کہا کہ عوام کے لیے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سے ملوں گا، ن لیگی قیادت انتشار کا شکار ہے ان کو چاہیے کہ پارٹی کے اندرونی مسائل پر توجہ دے، شہبازشریف اچھے ایڈمنسٹریٹر تھے مگر ملنا مشکل تھا۔