ہفتہ‬‮ ، 27 جون‬‮ 2026 

سکھ یاتریوں کو ویزا کے بغیر کرتارپور آنے کی اجازت، قومی اسمبلی میں اہم انکشاف

datetime 16  جولائی  2020 |

اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی کو بتایاگیا ہے کہ سکھ یاتریوں کو ویزا کے بغیر کرتارپور آنے کی اجازت ہے،یاتریوں کے پاس امیگریشن کلیئرنس کے لیے انڈین پاسپورٹ ساتھ لانا ضروری ہے ،سکھ یاتری طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک کرتارپور واپس جا سکتے ہیں۔ وقفہ سوالات کے دور ان اپنے تحریری جواب میں وزارت داخلہ نے کہاکہ یاتریوں کے پاس امیگریشن کلیئرنس کے لیے انڈین پاسپورٹ ساتھ لانا ضروری ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق پاکستان اور انڈیا کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔ وزارت داخلہ نے کہاکہ سکھ یاتری طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک کرتارپور واپس جا سکتے ہیں۔ وزارت داخلہ کے مطابق انڈین حکام دس دن پہلے آنے والوں کا ڈیٹا شیئر کر دیتے ہیں،ڈیٹا خفیہ ایجنسیوں کو کلیرنس کے لیے بھجوایا جاتا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق کلیرنس کے بعد یاتریوں کو کرتارپور راہداری میں آنے کی اجازت دی جاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…