اسلام آباد(این این آئی)بھارتی جاسوس و تخریب کا ر کمانڈر کلبھوشن جادیو کو دوسری قونصلر رسائی معاملہ ،بھارت نے کمانڈر کلبھوشن جادیو کو دوسری قونصلر رسائی دینے کی پیشکش قبول کر لی۔ذرائع کے مطابق کلبھوشن جادیو کو قونصلر رسائی فراہم کرنے کے حوالے سے
معاملات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے،ملاقات کا امکان دارلحکومت میں ہی ہے،کلبھوشن جادیو سے نظر ثانی پٹیشن کے حوالے سے کاغذات پر دستخط لیے جانے کا امکان ہے ،پاکستان نے گذشتہ دنوں بھارت کو کل بھوشن جادیو تک ایک مرتبہ پھر قونصلر رسائی کی فراہمی کی پیشکش کی تھی۔