جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

گلوبل وارمنگ کا شاخسانہ، وادی گولین میں گلیشیئر پھٹنے سے سیلاب نے تباہی مچا دی، درجنوں مکانات ، رابطہ پل بہہ گئے، دوسرے علاقوں سے رابطہ منقطع

datetime 13  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چترال(این این آئی) گلوبل وارمنگ کا نتیجہ،چترال کے وادی گولین میں گلشیئر پھٹنے سے سیلاب نے تباہی مچا دی،کھڑی فصلیں باغات درجنوں مکانات پانی کے پائب لائن، رابطہ پل سیلاب برد، وادی کا زمینی رابطہ دوسرے علاقوں سے منقطع۔ تقریباً پانچ سو گھرانوں پر مشتمل وادی گولین کی آبادی محصور ہو کر رہ گئی،108میگاواٹ گولین گول بجلی گھر کے ہیڈ کو شدید نقصان بجلی گھر بند کر دی گئی،

سیلاب کی فوری اطلاع ملنے کی صورت میں لوگوں نے چند گھنٹے قبل گائوں خالی کر دی تھی جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سرکاری اورغیر سرکاری تنظیمیں حرکت میں آگئے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور کا فوری ایکشن ،ضلعی انتظامیہ کو فوری ایکشن کی ہدایات،محکمہ موسمیات نے مزید گلیشیئر پٹھنے کی پیشنگوئی کرتے ہوئے لوگوں کو نشیبی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایات،واقعات کے مطابق پیر کی صبح تقریباً 8بجے چترال شہر سے تقریباً 80کلومیٹر دور گولین ویلی میں واقع گلیشیئر اچانک پھٹ گیا جس کے نتیجے میں سیلاب کا ایک بہت بڑا ریلا نیچے گولین گائوں کی طرف آگیا سیلاب نے تقریباً 18مکانات،کھڑی فصلوں ،باغات پینے کے پانی کے پائپ لائن اور تین مقامات پر RCCپلوں کو بہا کر لے گیا سیلاب سے 108میگاواٹ گولین گول پاور ہائوس کے ہیڈ کو شدید نقصان پہنچا اور بجلی کی پیداوار بند کر دی گئی۔سیلاب کے نتیجے میں بہہ جانے والی رابطہ پلوں کی وجہ سے پانچ سو گھرانوں پر مشتمل علاقے کی آبادی محصور ہو کر رہ گئی ہے۔ٹیلی فونک اطلاعات کے مطابق متاثریں سیلاب کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔جہان لوگوں کو خوراک اور پینے کے صاف پانی کا شدید مسلہ درپیش ہے۔متاثرہ علاقے تک زمینی رسائی نہ ہونے کے باعث کوئی بھی سرکاری یا غیر سرکاری امدادی جماعت متاثریں تک نہیں پہنچا ہے۔

وزیر اعلیٰ KPKکے معاون خصوصی وزیر زادہ نے گولین ویلی سے تعلق رکھنے والے اُن افراد سے جو ویلی سے باہر ماشلک کے مقام پر پھنسے ہوئے ہیں ملاقات کی اور اُنہیں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اُنہوں نے کہا متاثرہ علاقے تک زمینی رسائی ملتے ہی ریلیف اپریشن شروع کیا جائے گا ۔موقع پر موجود متاثریں نے مطالبہ کیا علاقے تک فوری رسائی اور ریسکیو ،ریلیف اپریشن کے لئے ہیلی کاپٹر مہیا کئے جائیں وزیر زادہ نے صوبائی حکومت سے رابطہ کرنے کی یقین دہانی کرادی۔محکمہ موسمیات کی طرف سے مزید گلیشیئر پھٹنے کے خطرہ کے پیشنگوئی کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے تمام لوگوں کو گولین گول کے نشیبی مقامات سے دور رہنے کی سختی سے ہدایت کر دی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…