بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں کمی کا امکان، حکومت کا عوامی مفاد میں شاندار فیصلہ

datetime 13  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پنجاب حکومت نے بچوں، بوڑھوں اور بیمار لوگوں پر مویشی منڈی جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب نے مویشی منڈیوں،نماز عید اورسکیورٹی سے متعلق 20 نکاتی پلان جاری کردیا ہے، جس کے تحت مویشی منڈیاں شہر سے باہر لگائی جائیں گی، بچے، بوڑھے اور بیمار افراد مویشی منڈی نہیں جاسکیں گے۔ مویشی منڈیوں میں ماسک اور سینی ٹائزر کا استعمال یقینی بنایا جائے گا۔

20 نکاتی پلان کے تحت شہروں کو جانے والے راستے پر سیکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گی، کالعدم تنظیمیں قربانی کی کھالیں اکٹھی نہیں کر سکیں گی، عیدالاضحی کی نماز فاصلہ رکھ کر کھلے میدان یا مسجد میں ادا کی جا سکیں گی۔ پنجاب حکومت نے مویشی منڈیوں کو ٹیکس فری کر دیا ہے بیوپاریوں سے کسی بھی قسم کی فیس نہیں لی جائے گی، حکومت کے اس فیصلے سے قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ عید الاضحی کے موقع پر ملک بھر میں 700 کے قریب مویشی منڈیاں لگائی جائیں گی اور مویشی منڈی کے اوقات کار صبح 6 سے شام 7 بجے تک ہوں گے جب کہ صحت سے متعلق ضروری ہدایات صوبوں اور انتظامی اداروں کو جاری کردی گئی ہیں۔چناب نگر کے ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کی مویشی منڈیوں میں میڈیکل کیمپس لگانے کی ہدایت، محکمہ ہیلتھ، لائیو سٹاک کو احکامات جاری، تفصیلات کے مطابق عید قربان کے سلسلے میں انتظامات کے جائزہ بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے 15جولائی سے ضلع چنیوٹ کی تینوں تحصیلوں میں لگائی جانے والی مویشی منڈیوں میں میڈیکل کیمپس لگانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے سی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف اور ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک سہیل منظور کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے عملہ کو تعینات کریں اور اسکی رپورٹ پیش کریں، انہوں نے

مزید کہا کہ محکمہ صحت کا عملہ شہریوں کا درجہ حرارت چیک، فیس ماسک، طبی امداد فراہم کرنے کا پابند ہو گا، انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک منڈی میں آنے والے تمام جانوروں کی صحت کو جانچیں اور انہیں حفاظتی ویکسین دیں، اجلاس میں اے ڈی سیز طارق خان نیازی، عمران عصمت پنوں، اے سیزعائشہ یٰسین، فضل عباس، خرم شہزاد،سی اوز ایم سیزرانا نواز، محمد فیصل، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122میڈم طاہرہ خان،سی او،ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف،

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک سہیل منظور، سی او ایجوکیشن چوہدری ذوالفقار حسین، ڈی ڈی ایل جی رانا جاوید،سول ڈیفنس و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی،ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے سی اوز ایم سیز کو ہدایت کی کہ تمام منڈیوں میں پارکنگ،صفائی ستھرائی کے بہتر انتظامات، سایہ دار جگہ، پینے کے پانی اور روشنی کا مناسب انتظام کریں،انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ تمام منڈیوں کے وزٹ کریں،ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، انتظامات کا خود جائزہ لے کر رپورٹ کریں، آخر میں ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کا کہنا تھا کہ تمام متعلقہ محکمے اپنی ڈیوٹیوں کو احسن طریقے اور دیانداری سے سے انجام دیں اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت،کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…