ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

ہائی بلڈ شوگر اور کووڈ 19 سے موت کے خطرے میں تعلق دریافت

datetime 13  جولائی  2020 |

بیجنگ(این این آئی)نئے کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کے شکار افراد کے جسم میں بلڈ شوگر کی سطح میں بہت زیادہ اضافہ موت کا خطرہ دوگنا زیادہ بڑھا دیتا ہے جبکہ سنگین پیچیدگیوں کا امکان بھی ہوتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات چین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

ووہان کی ہوازونگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ایسے مریض جن میں پہلے سے ذیابیطس کی تشخیص نہیں ہوئی ہوتی اور ہائی بلڈ شوگر کی سطح بہت زیادہ ہوتی ہے، ان میں کووڈ 19 سے موت اور سنگین پیچیدگیوں کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔اس سے قبل تحقیقی رپورٹس میں بہت زیادہ بلڈ شوگر سے نمونیا، فالج، ہارٹ اٹیک اور متعدد دیگر بیماریوں سے موت کے خطرے کے درمیان تعلق کو ثابت کیا جاچکا ہے۔حالیہ چند ماہ کے دوران کئی تحقیقی رپورٹس میں ذیابیطس اور کووڈ 19 کے مریضوں کی خراب حالت کے تعلق کو بھی دریافت کیا جاچکا ہے۔تاہم خاہی پیٹ بلڈ گلوکوز کی سطح اور کووڈ 19 کے مریض میں ذیابیطس کی تشخیص کے بغیر علاج کے نتیجے کے رمیان براہ راست تعلق پر زیادہ کام نہیں کیا گیا تھا۔جریدے ڈائیبیٹولوجیا میں شائع اس نئی تحقیق ہائی بلڈ شوگر اور 28 دن میں موت کے درمیان تعلق کا جائزہ 2 ہسپتالوں میں زیرعلاج ایسے مریضوں میں لیا گیا، جن میں پہلے ذیابیطس کی تشخیص نہیں ہوئی تھی۔تحقیق کے دوران 24 جنوری سے 10 فروری تک ووہان کے 2 ہسپتالوں میں داخل ہونے والے تمام افراد کا جائزہ 28 دن تک لیا گیا اور داخلے کے وقت ان کے بلڈ شوگر لیول کو بھی دیکھا گیا۔

ان مریضوں میں 28 دن کے نتائج کا کلینکل ڈیٹا کو دیکھا گیا جن میں ہسپتا کے اندر پیچیدگیاں اور سی بی آر 65 اسکور بھی شامل تھا۔سی بی آر 65 نمونیا کی شدت کو جانچنے کا موثر پیمانہ ہے اور 4 چیزوں پر مبنی ہوتا ہے، الجھن کی سطح، سانس کی رفتار 30سانسیں فی منٹ،سیٹولیک بلڈ پریشر 90ایم ایم ایچ جی یا اس سے کم) یا diastolic بلڈ پریشر (60 ایم ایم ایچ جی یا اس سے کم) اور عمر (65 سال یا اس سے زیادہ۔اس تحقیق میں 605 مریضوں کو شامل کیا گیا تھا جن کی اوسط عمر 59 سال تھی۔

جن میں سے 114 ہسپتال میں چل بسے تھے۔208 مریض پہلے سے کسی ایک یا زیادہ بیماریوں کا شکار تھے مگر ان میں ذیایبطس کی تشخیص نہیں ہوئی تھی، جبکہ ہائی بلڈ پریشر سب سے عام عارضہ تھا۔محققین نے دریافت کیا کہ 29 فیصد مریضوں میں ہائی بلڈ شوگر کی سطح ہسپتال میں داخلے کے وقت بہت زیادہ تھی۔17 فیصد میں ہائی بلڈ شوگر کی سطح اتنی تھی جو پری ڈائیبیٹس کی سطح پر قرار دی جاسکتی ہے۔نتائج سے معلوم ہوا کہ جن مریضوں میں ہائی بلڈ شوگر کی سطح تھی ان میں موت کا خطرہ دیگر کے مقابلے میں دوگنا زیادہ تھی۔یہ بھی دریافت کیا گیا کہ موت کا خطرہ خواتین کے مقابلے میں مردوں میں 75 فیصد زیادہ تھا جبکہ بدترین نمونیا کے شکار افراد میں بھی ہلاکت کا خطرہ 5 گنا زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…