بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

دورہ آسٹریلیا ، بھارت نے نازنخرے دکھانا شروع کردیے

datetime 13  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی ( آن لائن ) بھارت نے دورہ آسٹریلیا کیلیے بھی نازنخرے دکھانا شروع کردیے، کینگرو دیس میں اپنے کھلاڑیوں کے 14 روزہ قرنطینہ پر اعتراض کردیا،صدر بی سی سی آئی ساروگنگولی نے کہاکہ ہم دسمبر میں ٹور کیلیے تیار مگر آئسولیشن کا دورانیہ کم ہونا چاہیے۔

ہم نہیں چاہتے کہ کھلاڑی اتنی دور جا کر2 ہفتوں کیلئے ہوٹل کے کمروں تک محدود رہیں۔تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کو4 ٹیسٹ اور محدود اوورز کے میچز کیلیے دسمبر میں کینگرو دیس کا رخ کرنا ہے، وہاں دوسرے ممالک سے آنے والے افراد کو کورونا وائرس کے پیش نظر لازمی 14 روزہ قرنطینہ کرنا پڑتا ہے، حال ہی میں میلبورن میں وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد سے آسٹریلوی حکومت کی جانب سے اقدامات مزید سخت کیے گئے ہیں، مگر بھارتی بورڈ اپنے کھلاڑیوں کو اتنے طویل قرنطینہ کے حق میں نہیں اور اس میں چھوٹ کا مطالبہ کردیا ہے۔ایک ٹی وی انٹرویو میں بی سی سی آئی کے صدر ساروگنگولی نے کہاکہ ہم اس ٹور کی تصدیق کرتے ہیں، دسمبر میں ہماری ٹیم آسٹریلیا جائے گی لیکن ہمیں امید ہے کہ وہاں پر قرنطینہ کی مدت میں کچھ کمی ہوگی، ہم نہیں چاہتے کہ کھلاڑی اتنی دور جا کر2 ہفتوں تک ہوٹل کے کمروں میں بیٹھے رہیں، یہ بہت ہی مایوس کن ہوگا، جیسا کہ میں کہہ رہا ہوں کہ ٓسٹریلیا اور نیوزی لینڈ وائرس کے حوالے سے زیادہ محفوظ ہیں، صرف میلبورن میں ہی یہ وبا زیادہ دکھائی دیتی ہے، اسی وجہ سے ہم اپنی ٹیم وہاں بھیج رہے ہیں لیکن بہرحال قرنطینہ کی مدت میں کمی کرنا ہوگی تاکہ کھلاڑی جلد سے جلد کرکٹ کی جانب واپس لوٹ آئیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…