جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

حبیب جان اور عزیز بلوچ سے ملاقات،عمران اسماعیل نے حقیقت بیان کر دی

datetime 13  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ حلفیہ بیان دیتا ہوں کہ حبیب جان اور عزیز بلوچ سے کبھی بات یا ملاقات نہیں ہوئی۔تحریک انصاف دہشت گردوں کی حمایت نہیں کرتی۔عمران خان نے سب سے پہلے دہشتگردوں کے خلاف بات کی۔جے آئی ٹی کا معاملہ سامنے آنے کے بعد پیپلزپارٹی میں بہت ہلچل ہے معاملہ سپریم کورٹ ضرور جانا چاہئے۔اتوار کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے

کہا کہ جے آئی ٹی کے معاملے کو علی زیدی گزشتہ دو سال سے اکیلے لے کر چل رہے ہیں،ان کا مطالبہ رہا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ پبلک ہونی چاہئے۔اگر یہ معاملہ اتنا ہی سادہ تھا اور جے آئی ٹی رپورٹس میں چھپانے والی کوئی بات نہیں تھی تو اتنا عرصہ اس کو صیغہ راز میں کیوں رکھا گیا۔انہوں نے کہا کہ میں حلفیہ طورپر بیان دے رہا ہوں کہ میری کبھی حبیب جان اور عزیز بلوچ سے ملاقات ہوئی نہ کوئی بات چیت ہوئی۔سعید غنی پیپلزپارٹی کی پروپیگنڈہ مشین بنے ہوئے ہیں اور اتنے بڑے جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں۔ہم نے کراچی میں سیاست کے لئے کبھی کسی ایسے شخص سے مدد حاصل نہیں کی جس پر دہشتگردی کا الزام ہو۔عزیز بلوچ کے ساتھ کس کے تعلقات تھے ویڈیوز موجود ہیں اور ریکارڈ پر ہیں۔عمران خان نے سب سے پہلے ملک میں دہشتگردی کے خلاف بات کی۔تحریک انصاف پر کوئی بھی الزام لگایا جاسکتا ہے لیکن دہشتگردوں کی حمایت کا الزام نہیں لگایا جاسکتا۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ ذوالفقار مرزا کے حوالے سے کسی سوال کا جواب نہیں دے سکتا وہ خود اپنے بارے میں بہتر جواب دے سکتے ہیں۔ذوالفقار مرزا جس جماعت میں ہیں وہ ہماری اتحادی ہے لیکن ذوالفقار مرزا صوبائی یا قومی اسمبلی کے رکن نہیں ہیں۔حبیب جان بلوچ کو نہیں جانتا تھا،میں عارف علوی،علی زیدی اور نعیم الحق سمیت کوئی بھی حبیب جان بلوچ سے رابطے میں نہیں تھے۔جب سے جے آئی ٹی کا معاملہ آیا ہے پیپلزپارٹی میں بہت ہلچل ہے جو چیزیں سامنے آرہی ہیں اب اس معاملے کو سپریم کورٹ ضرور جانا چاہئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…