بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان کے اہم شہر میں 200 ایکڑ رقبے پر ہیلتھ سٹی قائم کرنے کا فیصلہ

datetime 13  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (آن لائن) فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک ) کے سپیشل اکنامک زون علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے اشتراک سے 200 ایکڑ رقبے پر ہیلتھ سٹی قائم کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں چیئرمین فیڈمک میاں کاشف اشفاق نے گزشتہ روز وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے ملاقات کی اور انہیں اس حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی عندلیب عباس و دیگر

بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے فیڈمک کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ سٹی میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو خصوصی مراعات دی جائیں گی اور وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان اگلے دس سال کے اندر ٹیکنالوجی کے شعبے میں سپر پاور بن جائے۔ چیئرمین فیڈمک نے کہا کہ اس ہیلتھ سٹی میں ایسی بائیومیڈیکل مشینیں اور آلات کی تیاری کو ترجیح دی جائے گی جو پاکستان بیرون ملک سے درآمد کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کے علاوہ جوائنٹ وینچرز اور مقامی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔چیئرمین فیڈمک کے مطابق اس سلسلے میں پانچ سے چھ کمپنیاں پہلے سے فیڈمک کے ساتھ رابطے میں ہیں اور انہوں نے اس شعبے میں سرمایہ کاری کے لئے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک ) کے سپیشل اکنامک زون علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے اشتراک سے 200 ایکڑ رقبے پر ہیلتھ سٹی قائم کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں چیئرمین فیڈمک میاں کاشف اشفاق نے گزشتہ روز وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے ملاقات کی اور انہیں اس حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی عندلیب عباس و دیگر بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے فیڈمک کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ سٹی میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو خصوصی مراعات دی جائیں گی

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…