بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

انتظار کی گھڑیاں ختم،کراچی والوں کیلئے بڑی خوشخبری سرکلر ریلوے سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آگیا

datetime 12  جولائی  2020 |

کراچی(این این آئی)سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کراچی سرکلر ریلوے بحال کر نے کے لئے کراچی انتظامیہ کی کوششیں جاری ہیں ۔ اس سلسلہ میں کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں کے سی آر منصوبہ پر عملدرآمد کے لئے کی جانے والی کوششوں اور اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔

رکاوٹیں دور کرنے کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیااور اس سلسلہ میں ضروری فیصلے کئے گئے۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلویز ارشد سلام خٹک نے کمشنر کو کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ پر عملدرآمد کے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں اردو بازاراسٹیشن سے ڈپو تک سیوریج لائن کی تنصیب و تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا۔واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اسد اللہ خان نے اجلاس کو جلد از جلد لائن کی تبدیلی پر کام شروع کر نے کی یقین دہانی کرائی ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کے سی آر کے 44 کلومیٹر روٹ پر فینسنگ کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے ٹنڈرز بھی طلب کر لئے گئے ہیں اگلے ہفتہ فینسنگ کی تنصیب و تعمیر کا کام شروع کر دیا جائے گا۔اجلاس میںڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلویز ارشد سلام خٹک، منیجنگ ڈائریکٹر واٹر بورڈ اسداللہ خان چیف انجینئرپاکستان ریلویز امیرعلی دائودپوتہ، ڈی آئی جی سیکورٹی مقصود احمد، محکمہ منصوبہ بندی حکومت سندھ ، سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ ،ضلعی بلدیات، بلڈنگز کنٹرول اتھارٹی بلدیہ عظمی کراچی اور جنوبی ، شرقی اور غربی اضلاع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور سنیئر پولیس افسران شر کت کی۔فیصلہ کیا گیا کہ کراچی سٹی سے اورنگی تک کا آزمائشی ٹریک دو ماہ میں مکمل ہوگا۔

پاکستان ریلویز نے تیاری شروع کر دی ہیں14 کلو میٹر تک اس روٹ پر چھ کلومیٹر ٹریک تیار کر لیا گیا ہے آٹھ کلومیٹر ٹریک کی مرمت اور تبدیلی کا کام شروع کر دیا گیا ہے اس ٹریک پر وزیر مینشن، بلدیہ، شاہ عبد الطیف،، سائٹ منگھو پیر اور حبیب بنک اور اورنگی کے اسٹیشن قائم ہیں ۔۔ جبکہ پانچ ریلوے کراسنگ بھی واقع ہیں۔کمشنر نے کہا کہ سرکلر ریلوے کی بحالی کیلئے منصوبہ بندی کے ساتھ کام کیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…