جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

کراچی میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ کے پیچھے اصل کہانی سامنے آگئی،کس کی نااہلی نے عوام کو تکلیف میں مبتلا کیا؟

datetime 11  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کر اچی (این این آئی) کراچی میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ کے پیچھے اصل کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق فرنس آئل کی درآمد پر پابندی کراچی میں لوڈ شیڈنگ کی بڑی وجہ ہے،پٹرولیم ڈویژن کی نااہلی کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا اصل باعث بنی۔ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کی طرف سے 6 ماہ قبل خبردار کرنے کے باوجود وفاقی حکومت نجی کمپنی کیلئے فرنس آئل کا انتظام کرنے میں ناکام رہی، نجی شعبے کیلئے

فرنس آئل کی درآمد پر پابندی کا فیصلہ غلط تھا۔ذرائع کے مطابق پٹرولیم ڈویژن اور پی ایس او نے کے الیکٹرک کی فرنس آئل کی درخواست کو سنجیدہ نہ لیا۔ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک نے جنوری میں جون کی فرنس آئل ضروریات کیلئے وزارت توانائی کو بتایا تھا،جنوری میں کے الیکٹرک نے پی ایس او کو بتایا جون میں ایک لاکھ 20ہزار ٹن فرنس آئل درکار ہو گا۔ذرائع کے مطابق پی ایس او نے اپریل اور مئی میں جون کی ضروریات کی کے الیکٹرک سے دوبارہ تصدیق کی۔ذرائع کے مطابق پی ایس او نے 2 جون کو کے الیکٹرک سے فرنس آئل درآمد کرنے سے معذرت کر لی۔ذرائع کے مطابق پٹرولیم ڈویژن بروقت اقدامات لینے میں ناکام رہا وفاقی حکومت کو بھی اصل صورتحال سے آگاہ نہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی نے20جون کو فرنس آئل درآمد پر پابندی ہٹانے کی منظوری دی۔ذرائع کے مطابق فرنس آئل درآمد پر باضبطہ پابندی جون کے آخر میں ختم کی گئی۔ کراچی میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ کے پیچھے اصل کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق فرنس آئل کی درآمد پر پابندی کراچی میں لوڈ شیڈنگ کی بڑی وجہ ہے،پٹرولیم ڈویژن کی نااہلی کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا اصل باعث بنی۔ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کی طرف سے 6 ماہ قبل خبردار کرنے کے باوجود وفاقی حکومت نجی کمپنی کیلئے فرنس آئل کا انتظام کرنے میں ناکام رہی، نجی شعبے کیلئے فرنس آئل کی درآمد پر پابندی کا فیصلہ غلط تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…