ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

حج سیزن کے لیے مکہ پہنچائے گئے قربانی کے جانوروں کا معائنہ

datetime 11  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)مکہ مکرمہ صوبے میں ماحولیات، زراعت اور پانی کی وزارت نے رواں سال 1441 ہجری کے لیے حج سیزن کے سلسلے میں اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ اس حوالے سے خصوصی تربیت یافتہ ویٹرنری(جانوروں کے علاج سے متعلق)عملہ فراہم کر دیا گیا ہے۔

یہ عملہ رواں ماہ 20 ذو القعدہ سے لے کر حج سیزن کے اختتام تک اپنے فرائض انجام دے گا۔ اس عملے کی بنیادی ذمے داری قربانی کے لیے لائے جانے والے جانوروں کی صحت اور سلامتی کی تصدیق کے بعد انہیں مکہ مکرمہ کی اندر داخل ہونے کو یقینی بنانا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق حج سیزن کے لیے ویٹرنری ٹیموں کے آپریشنل پلان میں ان تربیت یافتہ اہل کاروں کا جدہ کی بندرگاہ سے مکہ لائے گئے جانوروں کے معائنے اور جانچ کے واسطے چوبیس گھنٹے کام کرنا شامل ہے۔مذکورہ سعودی وزارت کی جانب سے ویٹرنری ٹیموں کے ارکان کے لیے ایک ورچوئل ورک شاپ بھی منعقد کیا گیا۔ اس کا مقصد اہل کاروں کو حج سیزن پروگرام کی تربیت اور کام کے میکانزم سے آگہا کرنا تھا۔اس ورک شاپ میں اہل کاروں کی تعداد کم کرنے اور شفٹوں میں کام کے نظام کو وضع کرنے سے متعلق انتظامی اقدامات کو بھی زیر بحث لایا گیا۔ورک شاپ میں اس بات کو باور کرایا گیا کہ روں سال حج سیزن کو کامیاب بنانے کے لیے کرونا وائرس سے بچا کے سلسلے میں احتیاطی اقدامات اور حفاظتی تدابیر پر پوری طرح عمل درآمد کی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…