کراچی (این این آئی)غیر ملکی ایئر لائن قطر ائیرویز نے پاکستان سے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق نئی ایڈوائزری میں قطر ایئر ویز سے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے بھی کرونا ٹیسٹ کرانا لازم قرار دے دیا گیا، پرواز سے قبل مسافروں کو 72 گھنٹے کے اندر اپنا ٹیسٹ کروانا پڑے گا۔ ایئر لائن کے
مطابق یہ ایڈوائزری 13 جولائی سے نافذ العمل ہوگی، ایڈوائزری کے مطابق ملک کی مخصوص 4 لیبارٹریز سے کروایا گیا ٹیسٹ ہی قابل قبول ہوگا۔12 سال سے کم عمر بچے کرونا ٹیسٹ سے مستثنی ہوں گے، لیکن اکیلے فیملی کے بغیر سفر کر نے پر ٹیسٹ لازمی کرانا ہوگا، لیبارٹریز مسافروں کے ٹیسٹ کی رپورٹس براہ راست قطر ایئر ویز کو فراہم کریں گی۔