منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

چند روپوں کی خاطر عوام کی صحت سے کھیلا جانے لگا،مصنوعی انڈوں کی سرعام فروخت کا انکشاف

datetime 10  جولائی  2020 |

کوئٹہ (آن لائن)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مصنوعی انڈوں کی سر عام فروخت کا انکشاف ہونے کے بعد بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے انڈے فروخت کرنے والی 7 دکانوں کو سیل کردیا۔کوئٹہ میں مرغی کے انڈوں کے نام پر مصنوعی انڈوں کی شکایت عام ہے، اس پر بلوچستان فوڈ اتھارٹی ایکشن میں آئی اور شہر کے علاقے مسجد روڈ،کواری روڈ، طوغی روڈ اور علمدار روڈ پر انڈے فروخت کرنے والی دکانوں پر کارروائی کی۔فوڈ اتھارٹی کے

حکام نے مصنوعی انڈے فروخت کرنے کے شبے میں 7 دکانوں کو سیل کرکے 2 افراد کو حراست میں لے لیا۔بعدازاں حکام نے انڈوں کے نمونے کیمیائی ٹیسٹ کے لیے متعلقہ لیبارٹری کو بھجوادیے۔شہر میں انڈوں کے کاروبار سے منسلک افراد کا کہنا ہے کہ ابھی تک انہوں نے اپنے کاروبار میں مصنوعی انڈے نہیں دیکھے جب کہ شہریوں کا کہنا ہے کہ مصنوعی انڈے فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…