بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

انکار کیوں کیا؟ مشیرتجار ت رزاق داؤد نے بیٹے کی کمپنی کو نوازنے کیلئے وفاقی سیکرٹری کا تبادلہ کروادیا

datetime 10  جولائی  2020 |

اسلام آباد(آن لائن)مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد نے اپنے بیٹے کی کمپنی کو کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے پرسنل پروٹیکشن آلات کی برآمد کا ٹھیکہ دلوانے کی خاطر وفاقی سیکرٹری کو بھی تبدیل کروا دیا۔ذرائع کے مطابق چند دن قبل تبدیل کیے جانیوالے وفاقی سیکرٹری تجارت یوسف نسیم کھوکھر سے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا تھا کہ وہ ان کے بیٹے کی کمپنی کو پرسنل پروٹیکشن آ لات برآمد کرنے کی سمری پر دستخط کردیں۔

تاہم سابق وفاقی سیکرٹری یوسف نسیم کھوکھر نے ایسا کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ اس معاملے کو پہلے وفاقی کابینہ کے سامنے رکھا جائے اور ان کی منظوری کے بعد اس حوالے سے وہ کوئی فیصلہ کرنے کی پوزیشن میں ہوں گے جس پر مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد ناراض ہو گئے اورانہوں نے وزیراعظم عمران خان سے یہ کہہ کر یوسف نسیم کھوکھر کو تبدیل کروالیا کہ ان کی کارکردگی ٹھیک نہیں ہے اور ان کی جگہ اپنے من پسند صالح فاروقی کو نہ صرف وفاقی سیکرٹری تجارت لگوایا بلکہ ان کی قواعد و ضوابط کے برعکس گریڈ 22میں ترقی بھی کروائی۔صالح فاروقی ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی سمیت مختلف اداروں کے سربراہ رہ چکے ہیں اور ان کا مشیر تجارت سے قریبی تعلق ہے۔وفاقی سیکرٹری بنتے ہی صالح فاروقی نے رزاق داؤد کے احسان کا بدلہ ان کے بیٹے کی کمپنی کو پرسنل پروٹیکشن آلات کی برآمد کی اجازت دے کر چکایا نہ صرف سمری پر دستخط کیے بلکہ دو دن کے اندر اندر وفاقی کابینہ سے بھی اس کی منظوری حاصل کی گئی۔ذ رائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے ڈھائی لاکھ سے زائد مریضوں کی حفاظت پر تعینات ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے لئے پرسنل پروٹیکشن آلات کی پہلے ہی کمی ہے مگر رزاق داؤد کے بیٹے کی کمپنی کو نوازانے کے لئے انہیں خصوصی اجازت دلوائی گئی اور اس سارے معاملے میں نیب اور ایف آئی اے ابھی تک خاموش ہے۔جبکہ وزیراعظم عمران خان کے گڈ گورننس اور میرٹ کی بالادستی کے نعرے کی بھی نفی کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…