اوکاڑہ (آن لائن) خون سفید ہو گیا تھانہ سٹی رینالہ خورد کی حدود میں سگی والدہ اپنے ہی بیٹی کو قحبہ خانہ پر لاکر حرام کاری کرواتی رہی، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ تھانہ سٹی رینالہ خورد میں مقدمہ درج کیا گیا جس کے مطابق تبسم نامی نوجوان لڑکی نے اپنی سگی والدہ اور سوتیلے والد پر الزام عائد کیا ہے کہ اس کی سگی والدہ نے سوتیلے والد کے ساتھ مل کر اسے قحبہ خانہ والوں کے ہاتھ فروخت کرتے رہے اور اس سے حرام کاریاں کرواتے رہے مختلف افراد سے رقم لیکر والدہ بیٹی کو
حرام کاری کے لئے پیش کرتی رہی متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ سوتیلے والد نے بھی تبسم ناز کو متعددبار اپنی ہوس کانشانہ بنایا اور سوتیلاوالد حرام کاری کروانے کے لئے کراچی تک لے گیا جہاں متعددافراد نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا موقع ملتے ہی تبسم ناز کراچی سے بھاگ کر رینالہ خورد آگئی جہاں تھانہ سٹی پولیس نے تبسم ناز کو قحبہ خانہ سے بازیاب کروالیااور اوکاڑہ پولیس نے تبسم ناز کی مدعیت میں سگی والدہ اور سوتیلے والد سمیت متعددملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔