جمعرات‬‮ ، 28 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جائے نماز کی بطور سجاوٹی قالین فروخت، معروف چینی برانڈ نے معذرت کرلی،زبردست اعلان کردیا

datetime 10  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف چینی برانڈ شین نے حال ہی میں جائے نماز کو بطور سجاوٹی قالین فروخت کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد مسلمانوں کی جانب سے غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے نا صرف برانڈ پر تنقید کی جانے لگی بلکہ شین کو بائیکاٹ کرنے کا بھی مطالبہ کیا جا رہا تھا۔بعد ازاں آن لائن اسٹور شین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے مسلمانوں سے معذرت کرتے ہوئے ایک پیغام شیئر کیا۔شین نے جائے نماز کو

بطور سجاوٹی قالینوں کے طور پر فروخت کرنے کو اپنی ’’سنگین غلطی‘ ‘قرار دیتے ہوئے معافی مانگی اور اپنی ایسی تمام مصنوعات کو ناصرف ویب سائٹ سے ہٹا دیا بلکہ دکانداروں کو بھی فروخت کرنے سے منع کردیا۔بین الاقوامی چینی برانڈ ’’شین‘‘ نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ ہمیں اپنی اس غلطی پر دل سے افسوس ہے۔ ایسی مصنوعات کی فروخت کے حوالے سے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی جو ایسی چیزوں کا جائزہ لے گی تاکہ آئندہ ایسی سنگین غلطی نہ ہو۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…