اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے کی پروازوں پر امریکہ نے فوری طور پر پابندی لگا دی ہے، امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ کی طرف سے پی آئی اے کے لئے جاری کردہ خصوصی اجازت نامہ منسوخ کر دیا گیا ہے، پائلٹس کے مشکوک لائسنس کا معاملہ اس پابندی کی وجہ ہے۔ امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ پی آئی اے پر پابندی اس کی ائیرسیفٹی پر تشویش کی وجہ سے لگائی
گئی ہے۔ پاکستانی پائلٹس کے لائسنس مشکوک قرار دیے جانے کے باعث پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی آئی اے کی ہر قسم کی پروازوں پر امریکہ نے پابندی لگا دی ہے، کچھ ہی عرصہ قبل امریکہ نے پروازیں چلانے کے لئے پی آئی اے کو خصوصی اجازت نامہ دیا تھا لیکن اسے اس منسوخ کردیا گیا ہے۔ اس پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہو گیا ہے۔