بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

ستمبر میں بھی تعلیمی ادارے کھلنا غیر یقینی،وفاقی وزیر تعلیم نے انتہائی اہم بات کر دی

datetime 9  جولائی  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جولائی کے دوسرے ہفتے سے ایس او پیز کے تحت فنی تعلیم اور مدارس کو امتحانات لینے کی اجازت ہو گی، مدارس کوبھی امتحانات لینے کی اجازت ہوگی،عید کے بعد یونیورسٹیاں 30 فیصد طلباء کو ہاسٹلز میں رکھ سکیں گی،ادارے اپنے اساتذہ کو بلا سکتے ہیں،

ایس او پیز کے حوالے سے ٹائم ٹیبل طے کریں،اساتذہ اور انتظامی دفاتر کھولنے کی اجازت ہو گی تاہم اگر معاملات ٹھیک نہ ہوئے تو پندرہ ستمبر کو بھی نہیں کھلیں گے۔ جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ گزشتہ روز بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس ہوئی جس میں تعلیمی ادارے کھولنے امتحانات کے ایشوز پر بحث ہوئی،اتفاق رائے سے طے سفارشات این سی او سی کے سامنے رکھے۔ انہوں نے کہاکہ تعلیمی ادارے پندرہ ستمبر سے کھل جائیں گے،یونیورسٹیز سمیت تعام.سکولز اور کالجز شامل ہیں،اگست کے پہلے اور تیسرے ہفتے میں صحت کے انڈیکیٹرز پر نظرثانی کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ دو سے تین بار مزید مشاورت کریں گے،اگر معاملات ٹھیک نہ ہوئے تو پندرہ ستمبر کو بھی نہیں کھلیں گے،ادارے کھلے تو مختلف ایس او پیز بنائیں گے،کلاسز کو تقسیم، ایک کلاس روزانہ بلانے سمیت متعدد تجاویز ہیں،بڑی کلاسز کو پہلے بلایا جائے چھوٹی کلاسز بعد میں بلانے کی تجاویز ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ صوبوں سے ایس او پیز طلب کیے ہیں جس پر وفاقی سطح پر طے کریں گے،ادارے اپنے اساتذہ کو بلا سکتے ہیں، ایس او پیز کے حوالے سے ٹائم ٹیبل طے کریں،اساتذہ اور انتظامی دفاتر کھولنے کی اجازت ہو گی،یونیورسٹیز سکالرز جو ریسرچ لیبارٹریز استعمال کرنا چاہیں ان کو بلا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انٹرنیٹ سہولت نہ ہونے والے علاقوں میں طلباء کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہاکہ عید کے بعد یونیورسٹیز اپنے طلباء کو ہاسٹلز میں بلا سکتی ہیں، ایسے طلباء جن کو انٹرنیٹ کی سہولت میسر نہیں۔ انہوں نے کہاکہ جو ریسرچ لیبارٹریز تک رسائی چاہتے ہیں ان بچوں کو یونیورسٹی اپنے ایس او پیز کے تحت یونیورسٹی 15 ستمبر سے پہلے بلا سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی میں آن لائن تعلیمی سسٹم شروع ہوا تھا اس سے بہت سے دور دراز کے بچوں کو بہت مشکلات پیش آئی،یونیورسٹی کو اجازت دی ہے کہ دور دراز کے علاقوں کے طالبہ کو اپنے ہاسٹلز میں بلا سکتے ہیں،

مکمل ایس او پیز کے تحت ہاسٹلز میں ان بچوں کو رکھا جاے گا،عید کے بعد یونیورسٹی کو یہ اختیار دیا جائیگا 30 فیصد بچوں کو ہاسٹلز میں رکھ سکتے ہیں،ان تمام بچوں استادزہ کا میڈیکل ٹسٹ کے بعد ان کو اجازت دی جاے گی کہ وہ اداروں میں داخل ہوں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ جولائی کے دوسرے ہفتے سے فنی تعلیم کے امتحانات لینے کی اجازت ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ مدارس کو بھی امتحانات کی اجازت ہو گی،ایڈمیشن ٹیسٹ کا انعقاد بھی تین حصوں میں کریں،چھ فٹ کا فاصلہ رکھا جائے گا، اگر ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہوا تو امتحانات روک دیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ وہ نجی تعلیمی اداروں کی مالی مشکلات سے آگاہ ہیں ان کے لیے مختلف تجاویز زیر غور ہیں جن پر فیصلہ جلد ہو جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…