ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

چکنائی سے بھرپور خوراک کا استعمال کولیسٹرول میں اضافے کا سبب کیسی غذا کا استعمال کرنا چاہئے؟ طبی ماہرین نے بتا دیا

datetime 9  جولائی  2020
محبت کیا ہے ؟
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امراض قلب سے بچاؤ کےلئے کولیسٹرول کی جانچ پڑتال کرنا ضروری ہے ،چکنائی سے بھرپور خوراک کا استعمال کولیسٹرول میں اضافے کا سبب بنتا ہے ،گھروں کی بجائے ہوٹلوں کے کھانے امراض کا سبب بنتے ہیں طبی ماہرین کے رائے کے مطابق کولیسٹرول ایک مومی اور چکنا مادہ ہے جو جسم کے تمام خلیات میں پایا جاتا ہے ۔

جسم کو خوراک ہضم کرنے ہارمونز اور وٹامن ڈی بنانے کےلئے کولیسٹرول کی ضرورت ہوتی ہے کولیسٹرول کی زیادتی کے وجہ سے شریانوں میں خون کی روانی متاثر ہوتی ہے جو امراض قلب کے لاحق ہونے کا باعث بن سکتاہے، ماہرین کے مطابق چکنائی سے بھر پور خوراک کا استعمال جسم میں کولیسٹرول کے اضافے کا سبب بنتا ہے جب کہ عمر میں اضافے کے ساتھ بھی کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ ہو جاتا ہے، ماہرین کے مطابق بیس سال سے زائد عمر کے مرد خواتین کو اپنا کولیسٹرول لیول باقاعدگی سے چیک کرنا چاہیے جن افراد میں کولیسٹرول نارمل ہوا نہیں اس سلسلے میں احتیاط کرنا چاہیے کیونکہ کولیسٹرول کی زیادتی سے جسم میں خون کی روانی متاثر ہوسکتی ہے جس سے امراض قلب لاحق ہو سکتا ہے، ماہرین کے مطابق کولیسٹرول کی سطح کو برقرار رکھنے کے لئے متوازن غذا کھانی چاہیے، ورزش کو اپنے معمولات میں شامل کرنا چاہیے ماہرین کے مطابق کولیسٹرول کی زیادتی کا شکار افراد ریشہ دار غذا کا استعمال کریں میٹھی چیزوں کی بجائے پھلوں اور تازہ سبزیوں کو اپنی خوراک بنائیں ہفتے میں کم از کم ایک دن مچھلی کھائیں ،گھی مکھن یا اور مارجرین کی بجائے کنولہ یا زیتون کا استعمال کریں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…