منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

وارڈن کی مدعیت میں خاتون کے خلاف مقدمہ درج،کار نمبر کاعلم اور شناخت ہونے کے باوجود پولیس خاتون کو گرفتار کیوں نہ کر سکی ؟

datetime 8  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے علاقے گلبرگ میں خاتون نے ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی کی اور اسے دھمکیاں دیں۔تفصیلات کے مطابق ٹریفک اہلکار سے بدتمیری کرنے والی ایک اور خاتون کی ویڈیو سامنے آگئی ہے ۔ ٹریفک وارڈن کےمطابق غلط پارکنگ کرنے پر اس نے گاڑی ہٹانے کا کہا تو

خاتون غصے سے آگ بگولہ ہو گئیں ۔ ٹریفک وارڈن کے مطابق خاتون نے کار سے نکل کر دھمکیاں دیں اور وائرلیس سیٹ بھی چھیننے کی کوشش کی۔گلبرگ پولیس نے وارڈن کی مدعیت میں خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے مگر کار نمبر کاعلم اور شناخت ہونے کے باوجود خاتون کو گرفتار نہیں کرسکی۔ خاتون نے پہلے غلط پارکنگ کی جب ٹریفک وارڈن نے منع کیا تو وہ دست و گریبان ہوگئی ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون اپنے غلطی کی بجائے ٹریفک وارڈن کو دھمکیاں اور سر عام بدتمیزی کررہی ہے ، جبکہ ساتھ ہی وہ فون پر کسی سے بات بھی کر رہی ، ٹریفک وارڈن کو کھلے عام دھمکی دیتے ہوئے خاتون کا کہنا تھا کہ صرف ایک کال پر تمہاری نوکری جا سکتی ہے۔صارف نے ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ اس طرح کی آمادہ بر فساد خاتون کسی بھی پولیس افسر کو مل جاے تو وہ کیا کرے ،پہلے غلط پارکنگ کی جب ٹریفک وارڈن نے منع کیا تو اس کو دو تھپڑ بھی رسید کر دئے ، اب یہ ہیں بھی خاتون بجاے اپنی غلطی تسلیم کرنے کے دھمکیاں اور دست درازی پر اتر آئی ہیں ۔ قوم کو اخلاقی تربیت کی اشد ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…