بدھ‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2026 

سراج الحق نے مودی کو کیا کہہ دیا جاننے کیلئے کلک کریں

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2014 |

لاہور۔۔۔۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اپنے پیر چادر میں ہی رکھیں اگر ان میں عقل ہے تو ہمارے بجائے غربت اور جہالت سے لڑیں۔مینار پاکستان لاہور پر جماعت اسلامی کے 3 روزہ اجتماع عام سے خطاب کے دوران سراج الحق کا کہنا تھا کہ لوگ کہتے ہیں کہ بلوچ پاکستان سے آزادی چاہتے ہیں، سندھی بھائی سندھو دیش بنانا چاہتے ہیں اور خیبر پختونخوا کو پخونستان بنانا چاہتے ہیں لیکن بلوچ ، سندھی یا پشتون اسلام اور پاکستان سے جدائی نہیں بلکہ اس ظالمانہ نظام سے آزادی چاہتا ہے جو ہم پر گزشتہ 67 سال سے مسلط ہے، اسی نظام کی وجہ سے مشرقی پاکستان بنگلا دیش بن گیا، وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کو بیرونی دشمن سے زیادہ خطرہ اس ظالم طبقے سے ہے جس کی وجہ سے ہرعلاقے کے لوگ اپنے آپ کو محروم اور مظلوم سمجھتے ہیں۔ غربت کی وجہ سیمائیں بچوں کو موت کے حوالے کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 67 سالوں میں ہم اپنی صحیح سمت متعین نہیں کرسکے، کرپشن کی وجہ سے ملک میں کسی کوسزانہیں ملتی، جب ظالم کوووٹ دیا جائے گا تو ظلم کیسے رکے گا۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی عدل اور انصاف پر یقین رکھتی ہے، ہمارے یہاں مسئلہ قیادت کا ہے کیونکہ ملک میں اصلی قیادت موجود نہیں، جماعت اسلامی عدل اور انصاف پر یقین رکھتی ہے، ملک میں آئین کیساتھ غداری کی جاتی رہی لیکن اب ایسا نہیں ہوگا، کرپشن کرنے والوں کا احتساب شروع ہوچکا ہے، جس نے قوم کا کھایا ہے وہ سب ہم ان کے پیٹ سے نکالیں گے۔ اب منافقت مزید نہیں چل سکتی، اسلامی نظام یا کوئی دوسرا نظام ان میں ایک کو رکھنا ہو گا، ہم پاکستان کو مدینہ منورہ کی طرح ایک اسلامی ریاست بنانا چاہتے ہیں۔ ہم ایسا نطام دیں گے جس کے تحت مزدوروں ، کسانوں اور مزارعوں کو فیکٹریوں اور کھیتوں سے حاصل ہونے والے منافع میں شریک کریں گے، ہم مزدوروں کو بے روزگار نہیں ہونے دیں گے۔ ہم مہنگائی ، لوڈ شیڈنگ اور دیگر مسائل کے خلاف جہاد کریں گے۔
سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی اور معاشی دہشت گردی بھی موجود ہے جسے مل کر ختم کریں گے،ہم پاکستان کو ماضی کی عزت اور وقار دلانا چاہتے ہیں، اگر جماعت اسلامی اقتدار میں آئی تو آزاد خارجہ پالیسی بنائیں گے، ڈاکٹرعافیہ قوم کی بیٹی،عزت اورغیرت ہے،اس کے ساتھ بیرخی برتنیوالوں کا احتساب کیا جائے گا۔ یورپ بوڑھوں کی دنیا ہے اصل وسائل تو ہمارے پاس ہیں، ہم اسلامی ممالک کو یورپی یونین کی طرز پر متحد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اپنے پیر چادر میں ہی رکھیں اگر ان میں عقل ہے تو ہمارے بجائے غربت اور جہالت سے لڑیں۔ امریکا بھی سن لے ہمیں کسی معاملے میں اس کی مداخلت قبول نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…