کراچی(این این آئی)پاکستان میں پھر ٹماٹرکی قلت سر اٹھانے لگی، مقامی مارکیٹ میں ٹماٹر کی قیمت ڈیڑھ ماہ کے دوران دگنی ہوگئی ہے اور خوردہ سطح پر ٹماٹر 70سے 80روپے کلو پر فروخت ہورہا ہے ۔ بھارت سے تجارت معطل ہونے کی وجہ سے ایران سے ٹماٹر درآمد کیا جارہا ہے ، تاجرں کا کہناہے کہ ایران سے ٹماٹر کی درآمد کیلئے پرانی تاریخ میں امپورٹ پرمٹ جاری
کیے جارہے ہیں جس پر فی ٹرک 70ہزار روپے وصول کیے جارہے ہیں جس سے ٹماٹر مہنگا ہوگیا ہے ۔ درآمد کنندگان نے مطالبہ کیا ہے کہ کسٹم کے ریکارڈ کی جانچ کرکے پرانی تاریخوں میں جاری ہونے والے امپورٹ پرمٹ کے اجرا کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ وفاقی نیشنل فوڈ نے امپورٹ پرمٹ کے بغیر ٹماٹر کی کھیپ پاکستان میں داخل نہ ہونے کی ہدایت کردی ہے۔