لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آنے کا انکشاف میں نے کیا، مسلم لیگ ن کورونا نیگیٹو کی رپورٹ دبانے کے چکر میں تھی۔وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن نے اپنے ویڈیو بیان میں کہاکہ شہباز شریف
کی طبیعت نہیں بلکہ نیت، ذہنیت اور صلاحیت خراب ہے، شہباز شریف اب فرنٹ فٹ پر آکر کورونا کے خلاف لڑیں، اگر اب بھی انہیں کوئی بیماری ہے تو حکومت علاج کروانے کو تیار ہے، اب دو سال میں پنجاب کے ہسپتالوں کی حالت ایسی ہے کہ آپ کا علاج کرسکتے ہیں۔